بنچ مین پراپرٹی انسپکشن کیلیفورنیا کی ایک کارپوریشن ہے جس کا قیام جولائی 1994 میں ہوا اور جس کا صدر دفتر کیلیفورنیا کے شہر سان جوس میں بنایا گیا - بنچ مین پراپرٹی انسپکشن اس قدر جامع اور اعلی درجے کی بلڈنگ انسپکشن مہیا کرتی ہے کہ وہ گاہکوں اور بازار میں موجود لوگوں کی توقعات سے بھی کہیں زیادہ ہوتی ہے – اس کا ہر منصوبہ گاہک کی ضرورت کے پیش نظر تیار کیا جاتا ہے جو قانونی تقاضوں سے بھی بڑھ کے ہوتا ہے اور گاہک کے لئے مکمل طور سے اطمئنان بخش بھی ہوتا ہے –
بنچ مین پراپرٹی انسپکشن نے شمالی کیلیفورنیا کے خلیجی علاقے کے معاینہ میں غیر معمولی طور پرکامیاب رہا ہے جس کی بدولت غیر منقولہ جائداد کی صنعت میں اس کی شہرت کافی اچھی رہی ہے - بنچ مین پراپرٹی انسپکشن نے خود کو فنی اور پیشہ ورانہ مہارت کے لئے وقف کر رکھا ہے – گاہک لوگ بہترین خدمات، وقت کی پابندی اور اعلی درجے کی وثیقہ نویسی کے لئے بنچ مین پراپرٹی انسپکشن کا حوالہ دیتے ہیں –
معاینہ جات کی نوعیات یہ ہیں :
تجارتی عمارتیں
اکیلے خاندان کے مکانات
متعدد اکائیوں والے مکانات
منقولہ مکانات کا معاینہ ( ٹائٹل 25 – صحت و حفاظت )
جائداد کی صورت حال کا تخمینہ
توانائی کی کارکردگی کا حساب وکتاب
ایف ایچ اے/ ایچ یو ڈی کا معاینہ
ایف ای ایم اے کا معاینہ
بنچ مین پراپرٹی انسپکشن آپ کی جائداد( یا جائدادوں) کا پوری طرح معاینہ کرتی ہے – ہمارے پیشہ ورانہ معاینہ میں تعمیر کے ان تمام پہلوؤں کی مکمل جانچ ہوتی ہے جن تک ہمارے معاینہ کاروں کی رسائی ہو سکتی ہے – ہمارا معاینہ بشمول اور چیزوں کے مندرجہ ذیل بڑی اشیا ء پر مشتمل ہوتا ہے :-
- جائداد کا محل وقوع
- عمارت کے بیرونی حصے ، دروازے اور کھڑکیاں
- بنیاد اور ڈھانچہ
- چھت اور بالائی منزل کا حصہ
- آ گ کے مقامات اور چمنیاں
- پائپ وغیرہ کی فٹنگ
- بجلی کی فٹنگ
- مرکزی ٹھنڈک کا نظام
- گرم رکھنے کا نظام
- عمارت کی اندرونی آرائش
- تعمیر کردہ ساز و سامان
- گاڑی پارکنگ کی جگہ/ گیریج
بنچ مین پراپرٹی انسپکشن کی طرف سے کیا گیا مکمل معاینہ اچھا اور کم خرچ بالا نشیں ہو نے کے ساتھ ساتھ گاہک پرکم از کم ذمہ داری ڈالنے اور جائداد کی صحیح قیمت کو محفوظ رکھنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے – اس کی فا ئنل رپورٹ میں ممکنہ مرمت کے حصوں کو نمایاں کیا جاتا ہے اور مستقبل میں بڑی مرمت کے لئے بجٹ کا تخمینہ بھی پیش کیا جاتا ہے –
بنچ مین پراپرٹی انسپکشن کے انسپکٹرس کو تعمیر وترقی کے میدان مین دسیوں سال کا تجربہ ہے اور ان کے پس منظر میں بشمول اور چیزوں کے شہری اور صنعتی انجینئرنگ، تعمیری انتظام اور نقشہ سازی وغیرہ شامل ہیں – بلڈنگ معاینہ صنعت میں اپنا مقام برقرار رکھنے اور کسی بھی قانونی تبدیلی سے با خبر رہنے کے لئے ہم ضابطہ ساز اداروں پر برابر نظر رکھتے ہیں –
بنچ مین پراپرٹی انسپکشن سے وابستہ تمام انسپکٹرس باقاعدہ تصدیق شدہ ہیں اور کیلیفورنیا ریل اسٹیٹ انسپکٹرس ایسو سی ایشن ( سی آر ای آئی اے) کے ممبر ہیں –
بنچ مین پراپرٹی انسپکشن ایک کمپنی ہے جو سانتا کلارا کاؤنٹی ایسو سی ایشن آف ریلٹرس ( ایس سی سی اے او آر) کی کفیل ہے اور متعدد نسلی ریل اسٹیٹ ایسو سی ایشن کی ممبر اور معاون ہے –
آپ برائے مہربانی کمپنی اور اس کے معاینہ کے بارے میں ہر قسم کے سوالات یا تبصرے کے لئے ہم سے ضرور رابطہ قائم کریں – عمارتوں کے معائنہ کے سلسلے میں ہم آ پ کے ترجیح یافتہ خدمت مہیا کرنے والے بننا چاہتے ہیں –
ہمیں یقین ہے کہ ----- صحت ، حفاظتاورذمہ داری کی خاطر آپ کسی جائداد کا بغیر معاینہ کئے ہوئے تبادلہ نہیں کریں گے –
آپ کا مخلص
روڈنی رائس
صدر/مالک |