|
Glossary / Real Estate Terms
فرہنگ الفاظ/زمینوجائدادکیاصطلاحا
"This document has been created by SAREAA using intellectual property owed by the California Association of REALTORS® ("C.A.R.") under permission granted by C.A.R.
C.A.R. has not reviewed or approved and does not endorse the translated version of this document."
استقامت کا احساس – مکان کی ملکیت ایک بڑا سہارا ہے – ایک ایسا سہارا جسے آ پ کے قدموں کے نیچے سے کھینچا نہیں جاسکتا- آ پ کو یہاں سے کہیں اور جانے کا نوٹس نہیں ملے گا- آپ کے بچوں کو اسکول بدلنا نہیں پڑےگا- یہ آپ کو آنے والے سالوں کی منصوبہ بندی کی آزادی عطا کرتی ہے - زندگی کے دیگر مقاصد حاصل کرنے کی آزادی- جب زندگی کا سب
A | B | C | D | E | F | G | H | I | L | M | N | O | P | Q | R | S | T | U | V | W
7/23 اور 5/25 مورٹگیج:
ایسی رہن جس میں 7 سال اور 5 سال کے بعد یک مشت شرح کا تعین کردیا گیا ہو- 3/1, 5/1, 7/1 اور 10/1 آرمس:
ایسی رہن جس میں شرح قابل تعین ہو اور جس میں شرح تین سال ، پانچ سال ، سات سال اور دس سال کے لئے طے کردی گئی ہو لیکن بعد میں اس کا تعین سالانہ ہو تا ہو-
(کام میں تیزی): راہن (گروی رکھنے والے) کی طرف سے عدم ادائگی کی صورت میں مرتہن (گروی کے بدلے قرض دینے والا) کا قرض کی بقایا رقم کی فوری ادائگی کا مطالبہ کرنے کا حق یا ڈیو آن سیل کلاز میں دئے گئے حق کا استعما ل – ( (قابل تعین شرح کی رہن) ( آ رم): ایسا قرض جس میں ماہانہ ادائگی آرم کی شرح سود کے انڈکس بدل جانے پر وقتا فوقتا گھٹ یا بڑھ جائے گی- آرم کی ادائگی عام طور سے چھ ماہ بعد یا ایک سال میں ایک بار کی جاتی ہے - عام انڈکس جس سے آرمس جڑے ہوئے ہیں وہ ہیں اگیارھواں ڈسٹرکٹ کوسٹ آف فنڈس، ایک سالہ ٹی نوٹ اورچھ ماہی ٹی بل - (قابل تعین بنیاد): جائداد میں واقع ہو نے والی کمی کو مجرا کر نے کے بعد اصل جائداد کی قیمت اور اس کے سدھارپر خرچ کئے جانے والے سرمائے کا مرکب – (تعین کی تاریخ): وہ تاریخ جس میں قابل تعین رہن کی شرح سود بدل جاتی ہے – ( تعین کا وقفہ): قابل تعین رہن کی شرح سود میں تبدیلیوں اورماہانہ ادائگی کا درمیانی وقفہ- جو انڈکس کے حساب سے عام طور پر ایک ، تین یا پانچ سالوں پر کیا جاتا ہے – ( تعین کی مدت): قابل تعین رہن کی شرح سود کے لئے تاریخوں کے تعین کی درمیانی مدت- (قابل برداشت ہونے کا تجزیہ): اس بات کا تحزیہ کہ آیا خریدار میں گھرخریدنے کی صلاحیت بھی ہے – اس میں آمدنی ،مصارف اور موجود فنڈ کا جائزہ لیا جاتا ہے- اس بات کو بھی دیکھا جاتا ہے کہ آپ کس قسم کی رہن چاہتے ہیں ، کس علاقے میں مکان خریدنا چاہتے ہیں اور تقریبا کتنی قیمت کا – ( قسطوں میں ادائگی): ماہانہ قسطوں کے ذریعہ رہن کی دھیرے دھیرے ادائگی ( قسطوں میں ادائگی )- رہن کے ابتدائی سالوں میں ماہانہ قسطیں سود کی ادائگیوں میں مجرا ہو جاتی ہیں – بعد کے دنوں میں ادائگی کا زیادہ تر حصہ قرض کی باقی ماندہ رقم کو کم کرنے میں استعما ل کیا جاتا ہے – ( قسطوں کی مدت): رہن کی ادائگی کے لئے درکار مدت کا حساب مہینوں میں کیا جاتا ہے – مثال کے طور پر 30 سال کے لئے مقررہ شرح والے رہن کو 360 ماہ کی قسط والی رہن کہا جاتا ہے – (سالانہ سود کی شرح): رہن کے سالانہ اخراجات کو جن میں سود،قرض کی فیس اور دیگر اخراجات شامل ہیں کو قرض کی شرح کہاجاتا ہے - (آنکی گئی قیمت): جائداد کی قیمت آنکنےوالے کی طرف سے مکان کی بازار قیمت کا تخمینہ – (ثالثی): اس اصطلاح کا استعمال عام طور سےعدالت سے باہر نپٹائے گئے جھگڑوں عام طور سے فریقوں کے درمیان ذاتی معاہدوں کے لئے کیا جا تا ہے- بنیادی طور پر ثالثی جھگڑے کو نپٹانے کا وہ طریقہ ہے جس میں تمام فریق اپنے دلائل اور ثبوت ایک غیر جانبدار شخص جسے ثالث کہا جاتا ہے کے سامنے پیش کرتے ہیں جس کے بعد وہ ان دلائل اور ثبوتوں کی بنیاد پر اپنا فیصلہ صادر کرتا ہے جسے انگریزی میں اوارڈ کہا جا تا ہے - (تخمینہ): ایک خاص سماجی مقصد کے لئے کسی جائداد پر عائد مقامی ٹیکس جیسے سیور لائن یا سڑک کی روشنی وغیرہ- (منتقل کرنا): معاہدے کے مفاد اور پابندی کو ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل کرنا- مثال کے طور پر لیکن یہ اسی تک محدود نہیں ہے کسی رہن کی ذمہ داریوں کو منتقل کرنا- اسائنمنٹ ایک قانونی اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے مفاد کو ایک معاہدے سے دوسرے معاہدے میں منتقل کرنا- (قابل انتقا ل رہن): ایک قابل انتقا ل رہن ایک بائع سے دوسرے خریدار کو منتقل کی جا سکتی ہے – اس میں عام طور سے نئے قرض خواہ کی حیثیت پر نظر ڈالی جاتی ہے اور قرض دینے والا اس پر منتقلی کیفیس لے سکتا ہے – اگر کسی رہن میں ڈیو آن سیل کی دفعہ ہوتی ہے تو اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ نیا خریدار اس جائداد کو منتقل نہ کرے – (تصرف میں لینا): بائع اور خریدار کے درمیان ایک معاہدہ جس کی رو سے ایک خریدار بائع سے موجودہ رہن پر ادائگی وصول کرتا ہے- کسی موجودہ رہن کے قرض کو قبول کر لینے سے عام طور پرخریدار کا پیسہ بچ جاتا ہے کیوں کہ ایک نئے رہن کی صورت میں موجودہ اخراجات اورپھر بازار میں رائج سود کی شرح بھی دینی پڑے گی – (تصرف میں لینے کی فیس): جائداد کو تصرف میں لیتے وقت قرض دینے والے کو ( جسے عام طورپر جائداد خرریدنے والا ادا کرتا ہے) ادا کی گئی فیس –

(غبارہ والی رہن): ایسا قرض جس میں قسطوں کی ادائگی مقررہ مدت سے زیادہ میں کی جا تی ہو- عام طور سے اس کا مطلب30 سال میں ادائگی اور پانچ سال کی مدت ہوتا ہے – قرض کی مدت ختم ہونے پرقرض کی اصل رقم کا بقیہ واجب الادا ہوتا ہے – (غبارہ والی رہن کی ادائگی): غبارے والی رہن کی تاریخ پوری ہوجانے پر ساری رقم کی یک مشت ادائگی – ( پندرہویں دن ادائگی کا رہن): ہر دو ہفتہ پر رہن کی ادائگی کا منصوبہ (معیاری ماہانہ ادائگی کے بجائے)- 26 یا (27) پندرہ روزہ ادائگی کی صورت میں ہر ادائگی ایک ماہ کی ادائگی کی نصف سمجھی جائے گی اگر یہ قرض 30 سال کی مقررہ مدت کے لئے لیا گیا ہے- اس کے نتیجے میں قرض دار کو سود کی شرح میں اچھا خاصا فائدہ ہوگا – (بلینکٹ رہن): ایسا رہن جس کا زر ضمانت اسی رہن کی جائداد کے کم از کم دو حصوں کا احاطہ کرتی ہو- (قرض لینے والا (راہن): وہ شخص جو قرض کو واپس کرنے کی نیت سے رہن کی شکل میں قرض طلب کرتا ہے اور حاصل کرتا ہے – (برج قرض): ایک دوسرا ٹرسٹ جس میں موجودہ گھر کی ضمانت دی جاتی ہے اورموجودہ گھر کو بیچنے سے پہلے جس کی آمدنی کو ایک نئے گھرکی تلاش میں خرچ کیا جائےگا – اس قرض کو سونگ لون بھی کہا جاتا ہے – (دلال): ایک شخص جو فنڈ اور بات چیت کا انتظام کرتا ہے لیکن وہ خود قرض نہیں دیتا ہے – دلال عام طور پر اپنی خدمات کے بدلے میں فیس یا کمیشن لیتے ہیں – (ارزاں داموں میں فروختگی): جب قرض دینے والایا مکان مہیا کرنے والاقرض کے پہلے چند سالوں کے دوران رہن کے سود کی شرح میں کمی کردے – ابتدا میں ادائگی کم ہوتی ہے لیکن رعایت ختم ہونے کے بعد یہ بڑھ جائےگی –

(کیپس): رہن پر قابل تعین سود کی شرح کی حدود متعین کرنے والی دفعات جو اس بات کو بتاتی ہیں کہ ہر قابل تعین مدت میں سود کی شرح میں کتنی تبدیلی ہو سکتی ہے( جیسے ہر چھ ماہ یا سال پر) یا فرض کی پوری مدت پر- ادائگی کا کیپ اس بات کو محدود کرتا ہے کہ فرض کی بقہیا رقم کتنی گھٹ یا بڑھ سکتی ہے - (پیسے کا بہا ؤ): ا یک آمدنی والی جائداد سے ایک خاص مدت کے دوران حاصل ہونے والی نقد رقم – یہ رقم اتنی زیادہ ہو کہ اس سے اس آمدنی والی جائداد کے اخراجات ادا ہو جائیں ( جیسے رہن کے اخراجات، حفاظت وصیانت اور اس کا استعمال)- (صلاحیت کی سرٹیفیکیٹ): باصلاحیت بزرگوں کو دئےگئے دستاویز جو انہیں گھر ، کاروبار اور چلتے پھرتے گھر کے لئے قرض کی ایف اے ضمانت دیتی ہو – یہ سرٹیفیکیٹ مقامی وٹیرنس افیرس آ فس کو VA فارم 1880 (صلاحیت کی سرٹیفیکیٹ کی درخواست) فارم DD-214 ( سپریشن پیپر) بھیح کر حاصل کیا جاسکتا ہے – (مناسب قیمت کی سرٹیفیکیٹ): وٹیرنس افیرس کی طرف سے جاری کردہ ایک معلوماتی کتابچہ جس میں جائداد کی موجودہ بازار کی قیمت دکھائی جاتی ہے – ( وٹیرن کیفیت کی سرٹیفیکیٹ): یہ دستاویز ویٹرن یا کام کرنے والے ایسے محفوظ لوگوں کو دئے جاتے ہیں جو کم از کم 90 دنوں تک فعال خدمت انجام دے چکے ہوں ( بشمول تربیت کی مدت کے) – یہ دستاویز مقامی وٹیرنس افیرس آ فس کو DD 214 فارم 26-8261 کے ساتھ بھیج کر حاصل کی جاسکتی ہے (ویٹرن کیفیت سرٹیفیکیٹ کی درخواست ، یہ دستاویز ویٹرن کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ کچھ مخصوص FHA گارنٹی والے قرضوں پر ادائگیوں کو کم شرح پر وصول کرے- ( بدلے ہوئی باریاں): رہن کی قابل تعین شرح سود پر ادائگی ( مہینوں میں ) اورسود کی شرح میں تبدیلیوں کی باریاں – ( کھاتہ بند کرنا): ایک میٹنگ جس میں کسی مکان کی فروخت کا فیصلہ ہوتا ہے –خریدار رہن کے کاغذات پر دستخط کرتا ہے، کھاتہ بند کرنے کے اخراجات ادا کرتا ہےاور گھر کے مالکانہ حقوق حاصل کرتا ہے- بیچنے والا کھاتہ بند کرنے کے اخراجات ادا کرتا ہے اورگھر کے فروخت کی خالص آمدنی وصول کرتا ہے – ( کھاتہ بند کرنے کے اخراجات): خریدوفروخت کرنے والوں کے درمیان مکان کی طے شدہ قیمت کے علاوہ دیگر اخراجات- عام طور پر کھاتہ بند کرنے کے اخراجات ہوتے ہیں اسکریو فیس ، ملکیت کی انسورنس فیس، دستاویز کی ریکارڈنگ فیس اور جائداد کا کممیشن – (سی او ایف آئی): ایک کاسپ آف فنڈ انڈکس پر مبنی قابل تعین سود کی شرح والی رہن جو کہ بسااوقات 11 ڈسٹرکٹ کاسٹ آف فنڈ ہوتی ہے – ( تعمیر کے لئے قرض): بلڈنگ یا گھر بنانے کے لئے کم مدت کے لئے عبوری قرضہ – یہ عام طور پر تعمیر کی رفتار ترقی کے مطابق بلڈرکو وقتا فوقتا دیا جاتا ہے – (خریداروں کی رپورٹ کرنے والی ایجنسی( یا بیورو): یہ ایک تنظیم ہے جو قرض خواہوں کے قرض کی تاریخ کے بارے میں فرض دینے والوں کے لئے رپورٹ تیار کرتی ہے – یہ ایجنسی رپورٹ کی تفصیلات رپوزیٹری ایجنسی اور دیگر ذرائع سے حاصل کرتی ہے – ( ہنگامی اخراجات): یہ ایک ایسی شرط ہے جسے معاہدہ سے پہلے پورا کرنا ضروری ہے – ( خرید کا معاہدہ یا دستاویز): کچھ شرطیں پوری کرنے کے بعد جائداد کے خریدار اور بیچنے والے کے درمیان ایک معاہدہ- یہ ایک طرح کی قسطوں پر فروخت ہے – ( تقلیدی رہن) یہ قرض نہ تو وفاقی حکومت کی طرف سے دیا جاتا ہے اور نہ ہی اس پر کوئی سرکاری ضمانت یا بیمہ ہوتا ہے – ( تبدیلی کی دفعہ): قابل تعین شرح سود والی رہن کی ایک دفعہ جس سے قرض کی مدت کے دوران کسی بھی وقت ایک متعین شرح سود والی رہن میں بدلا جا سکتا ہے – عام طور پر پہلے تعین کی مدت کے اختتام پر اس طرح کی تبدیلی کی اجازت دی جاتی ہے – اس تبدیلی کے اخراجات الگ ہوں گے- ( متبادل پیشکش): اصلی پیشکش کے جواب میں ایک دوسری پیشکش – (قرض کی رپورٹ): یہ ایک رپورٹ ہوتی ہے جس میں قرض لینے والے کے قرض کی تاریخ اور قرض کی موجودہ حیثیت کا ذکر ہوتا ہے – ( کریڈٹ رسک اسکور): کریڈٹ رسک اسکور میں تمام معلومات کا خلاصہ درج ہوتا ہے – زیادہ ترکریڈٹ رسک اسکور فیر ، اساک اور فیکو کے نام سے جانے جاتے ہیں – کریڈٹ اسکور کرنے کے اس طریقے میں ایک مختصر اعداد وشمار ہوتا ہے جو کریڈٹ کارڈ کی معلومات کی قدروقیمت کو مختلف ہندسوں کے ذریعہ پیش کرتی ہے – مجموعی طورپر کریڈٹ رسک اسکور رہن والے قرض کے لئے قرض دینے کے عمل سے بہت زیادہ جڑا ہوتا ہے –

(کوتاہی کرنے والا ): معاہدہ کی قانونی ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنا خاص طور پر رہن کی ماہانہ ادائگی میں ناکامی- (بقایا سود): جب کسی رہن کی ماہانہ ادائگی اس کی نوٹ شرح سے کم ہو تو غیر اداشدہ سود کو قرض کی بقایا رقم میں جوڑ دیا جاتا ہے – ( ادائگی میں تاخیر): وقت پر ادائگی میں ناکامی – اس بناپر معاہدہ کو وقت سے پہلے ہی ختم کیا جاسکتا ہے – (وٹرن افیرس کا محکمہ): وفاقی حکومت کی ایک آزاد ایجنسی جو لمبی مدت ، کم یا بغیر نقد کی ادائگی والے رہن کی با اہل بزرگوں کے لئے ضمانت دیتی ہے – (قرض کا آمدنی کے ساتھ تناسب): قرض کی ماہوار ادائگی اور مجموعی آ مدنی کا تناسب– یہ فیصلہ کرنے کے لئے کہ قرض لینے والے کی آمدنی رہن کے معاہدہ کےقابل ہے کہ نہیں، قرض دینے والے ڈی ٹی آئی ریشیو (گھر کی ادائگی کی رقم کو ماہانہ آمدنی سے گھٹا نا)اورایک مجموعی ڈی ٹی آئی ریشیو (گھر کی ادائگی سمیت سارے قرضوں کے مجموعی ادائگی کو ماہانہ آمدنی سے گھٹانا)کا استعمال کرتے ہیں – (دستا ویز): ایک قانونی دستاویز جو جائداد کے مالکانہ حقوق کو دکھاتی ہے – ( فوری ادائگی): گھر کی خرید کا وہ حصہ جسے ایک خریدار نقد ادا کرتا ہے – (بیچنے پر واجبات کی دفعہ): رہن کی دستاویز میں ایک دفعہ جس کے مطابق اگر رہن رکھنے والا گھر بیچتا ہے تو قرض دینے والا معاہدہ کی بقایا رقم کی فورا واپسی کا مطالبہ کر سکتا ہے -

( زر ضمانت): ایک رقم جو خریدار فروخت کرنے والے کو یہ دکھانے کے لئےدیتا ہے کہ وہ گھر خریدنے میں سنجیدہ ہے- ( استحقاق ): وٹرن افیرس کی طرف سے گھر کے لئے قرض کے فائدے ( وی اے کی طرف سے ضمانت شدہ مکان کا استحقاق) - اسے استحقاق بھی کہا جاتا ہے – ( قرض کے مواقع میں برابری کا ایکٹ): ایک وفاقی قانون جس کے ذریعہ قرض دینے والوں کو نسل ، رنگ ، مذہب ،قومیت، صنف، ازدواجی کیفیت یا عوامی خدمت پروگرام سے ملنے والی آمدنی کی بنیاد پر کسی قسم کی تفریق نہیں برتی جائےگی – (اکویٹی ): گھر کی قیمت اورگھر پر رہن کی لی گئی قیمت کا فرق – (اسکرو): کھاتہ بند کرنے سے پہلے ایک غیر جانبدار تیسری پارٹی کے ذریعہ دستاویزات اوررقم کو سنبھالنا- (اسکریو کی تقسیم): جائداد کا ٹیکس،خطرے کا انسورنس، رہن کا انسورنس اور جائداد سے متعلق سبھی خرچوں کی ادائگی کے لئے اسکرو فنڈ کا استعمال – ( اسکرو ادائگی): راہن کی ماہانہ قسط کا ایک حصہ جو ٹیکسوں،خطرے کا انسورنس، رہن کا انسورنس، لیز انسورنس اور جائداد سے متعلق سبھی خرچوں کی ادائگی کے لئے سروس کرنے والا رکھ لیتا ہے- (مندرج چیز کو بیچنے کا خالص حق): ایک معاہدہ جس کی رو سے ایک خاص مدت کے اندراندر دلال کو جائداد بیچنے کا حق ہو تا ہے- ( ایجنسی میں خالص اندراج): ایک معاہدہ جس کی رو سے ایک خاص مدت کے اندر دلال کو جائداد فروخت کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی جائداد کے مالک کو بھی اسی مدت کے اندر بغیر کوئی کمیشن دئے جائداد کو فروخت کرنے کی اجازت دیتا ہے

Farmers Home Administration (FmHA) ( کسانوں کے مکان کا انتظام): کسانوں اور ایسے لوگوں کو جنہیں دوسری جگہوں سے قرض نہیں ملتا قرض مہیا کرتا ہے- Federal Housing Administration (FHA) ( مکان کا وفاقی انتظام): مکانات اور شہری ترقی کا محکمہ جس کا اصل کام مکان کے لئے رہن پر نجی قرض دینے والوں کی دستاویزات کا بیمہ کرنا ہے- یہ ایف ایچ اے رہن کا معاہدہ تحریر کرنے کا طریقہ بھی متعین کرتا ہے – Federal National Mortgage Associatio n (Fannie Mae) ( وفاقی قومی رہن کی تنظیم): کانگریس کی بنائی گئی ایک نجی کارپوریشن جو تقلیدی رہائشی مکانوں کے رہن کی خریدوفروخت کے ساتھ ساتھ وفاقی انتظامیہ برائے مکانات کے ذریعہ بیمہ کئےگئے اور ویٹرن افیرس کی طرف سے ضمانت شدہ رہن کو خریدتا ہے اور بیچتا ہے- یہ ادارہ جو سات میں سے ایک کو پونجی مہیا کرتا ہے رہن معاہدہ کے لئے مزید پونجی مہیا کراتا ہے اور اسے مزید قابل برداشت بناتا ہے- رہن معاہدہ کو بیچنے والی دوسری اصل ایجنسیاں ہیں Freddie Mac اور Fannie Mae ہیں- FHA Loan ( ایف ایچ اے قرض): سبھی مکان خریدنے والوں کے لئے وفاقی انتظامیہ برائے مکانات کے ذریعہ بیمہ کیا گیا ایک قرض- اگر چہ ایف ایچ اے کے ذریعہ قرضوں کی کچھ حدود ہوتی ہیں تاہم یہ قرضے اس قدر زیادہ ہوتے ہیں کہ ان سے ملک میں کہیں بھی اوسط درجے کے مکانات خریدے جاسکتے ہیں – FHA Mortgage Insurance ( ایف ایچ اےرہن کا بیمہ): ایف ایچ اے کے قرض کا بیمہ کرانے کے لئے کھاتہ بند کرتے وقت ایک فیس( 2.25 فیصد تک) دینی پڑتی ہے – اس کے ساتھ ساتھ ایف ایچ اے رہن بیمہ کے لئے موجودہ قرض کی 0.5 فیصد سالانہ فیس بھی دینی پڑتی ہے جس کی ادائگی ماہانہ قسطوں میں کی جاتی ہے- نقد رقم جتنی کم ہوگی اتنی ہی زیادہ سالوں تک یہ فیس دینی پڑےگی- Firm Commitment (پکا وعدہ): کسی خاص جائداد اور قرض لینے والے کے لئے رہن کا بیمہ کرنے کے لئے وفاقی انتظامیہ برائے مکانات کا وعدہ- ایک رہن کا قرض دینے کے لئے قرض دینے والے کا وعدہ – First Mortgage ( پہلا رہن): کسی جائداد کو واپس کرنے کے لئے بنیادی حق – Fixed Installment (مقررہ قسط): ایک رہن قرض پر کی گئی ماہانہ ادائگی جس میں اصل رقم اور سود دونوں کی ادائگی شامل ہے – Fixed-Rate Mortgage (FRM) ( مقررہ سود پر رہن): ایک ایسا قرض جس میں سود کی شرح اور ماہانہ ادائگی میں تبدیلی نہیں ہوتی – For Sale by Owner (FSBO) ( مالک کی طرف سے فروخت): بیچنے کا کمیشن بچانے کےلئے جائداد کا مالک خود اپنا گھر کسی دلال کے بغیر بیچتا ہے- Foreclosure ( پیشگی کھاتہ بندی): قرض لینے والے کی طرف سے رہن معاہدہ کی شرطوں کو پورا نہ کرنے پرقرض دینے والے یا بیچنے والے کی طرف سے رہن پر رکھی گئی جائداد کو بیچنے کے لئے ایک قانونی طریقہ- اسے جائداد پر دوبارہ قبضہ بھی کہا جاتا ہے – Federal Home Loan Mortgage Corporation (Freddie Mac) ( رہن پر قرض مکان کے لئے وفاقی کارپوریشن): ایک نجی ملکیت کی نیم حکومتی ایجنسی جو بیمہ شدہ ڈیپازٹ کرنے والے اداروں اور ایچ یو ڈی سے تسلیم شدہ تقلیدی رہنوں کی خریداری کرتی ہے- ہے- رہن معاہدہ کو بیچنے والی دوسری اصل ایجنسیاں ہیں Freddie Mac اور Fannie Mae ہیں- Fully Amortized ARM ( پوری طرح سے قسطوں پر ادائگی والے اے آر ایم): ماہانہ ادائگی جو پوری ادائگی کی مدت میں سود کی بڑھی ہوئی شرح پر بقایا رقم کی ادائگی کے لئے کافی ہونے کے ساتھ ایک قابل تعین شرح سود کی رہن-

Graduated-Payment Mortgage (GPM ) (نرم ادائگی کی رہن): نرم ادائگی والی رہن کی ایک قسم جس میں ایک متعین وقت کے لئے ادائگی کی قسطیں بڑھ جاتی ہیں اور اس کے بعد برابر ہو جاتی ہیں- اس طرح کے رہن کے معاہدوں میں کچھ سلبی ادائگیاں رکھی جاتی ہیں – Growing-Equity Mortgage (GEM) ( بڑھتے ہوئے اکویٹی کے رہن): ایک مقررہ شرح سود والی رہن جس میں ایک متعین مدت کے دوران ادائگی کی رقم بڑھ جاتی ہے – ماہوار قسطوں کی بڑھی ہوئی رقم کو رہن کی بقایا رقم کو گھٹنے کے لئے سیدھے طور پر استعمال کیا جاتا ہے – Guaranty (ضمانت): ایک فریق کے ذریعہ قرض چکانے، یا ادائگی نہ ہونے کی صورت میں کسی دوسرے فریق کی طرف سے ادائگی کرنے کا تحریری وعدہ – Guarantee Mortgage ( رہن کی ضمانت): ایک ایسا رہن جس میں کسی تیسرے فریق کی ضمانت ہوتی ہے
 Hazard Insurance ( خطرے کا بیمہ): ایک قسم کا بیمہ جس میں بیمہ کمپنی بیمہ کرانے والے کو آگ ، طوفان اور اسی قسم کے دیگر خطرات سے محفوظ رکھتی ہے – Homeowner‘s Warranty ( مالک مکان کی وارنٹی): ایک پالیسی جس میں ایک خاص مدت کے لئے نئے خریدے گئے گھر کی کچھ مرمت وغیرہ شامل ہوتی ہے – Housing Expenses-to-Income Ratio ( آمدنی کے تناسب سے مکان کے اخراجات): فی صدی میں بتایا گیا ایک اعدادوشمار جس میں قرض لینے والے شخص کے گھر کے کل خرچوں کو اس کی کل ماہوار آمدنی میں سے تقسم کرکے نکالا جاتا ہے – HUD-1 statement (ایچ یو ڈی-1 بیان): ایک دستاویز جس میں کھاتہ بند کرتے وقت ادا کی جانے والی رقم کا مدوں کے ساتھ ذکر ہوتا ہے- اس بیان میں جائداد کا کمیشن، قرض کی فیس، پوائٹس اور ابتدائی اسکرو کی رقم بھی شامل ہوتی ہے- ایک اعلی معیار کا الگ نمبرنگ سسٹم ہوتا ہے جو بیان کردہ ہر ایک مد کو دکھاتا ہے- بیان کے نیچے کھاتہ بند کرتے وقت مجموعی عدد، بیچنے والے کی کل آمدنی اور خریدار کی طرف سے مجموعی ادائگی کو بھی دکھاتا ہے –

Impound Account ( منجمد کیا گیا حساب): قرض دار کی جائداد ٹیکس اور بیمہ کی ادائگیوں کو حاصل کرنے کے لئے قرض دینے والے کی طرف سے بناگیا ایک اکاؤنٹ- اس اکاؤنٹ کی عام طور سے 10 فی صد یا اس سے کم نقد ادا کرنے والی رہنوں کے لئے ضرورت پڑتی ہے- Index ( فہرست): ایک شائع شدہ سود کی شرح جس کے خلاف قرض دینے والا ایک قابل تعین شرح سود پر موجودہ سود کی شرح اور دوسری سرمایہ کاریوں ( جیسے ایک تین – اور پانچ سالہ امریکن ٹریزریز سیکوریٹی سے آمدنیاں ، بچت اور قرض اداروں کے ذریعہ بند قرضوں پر اوسط سود کی شرح نیز بچت اور قرضوں کے ذریعہ حاصل کۓ گئے فنڈ کی ماہوار اوسط لاگت) کے اوسط کو ناپتا ہے- اسے ایک قابل تعین رہن پر شرح سود کو کم یا زیادہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے- Indexed rate ( انڈکس کی شرح): شائع شدہ انڈکس اور فرق کا مجموعہ - مثال کے طورپر اگر انڈکس کی شرح 9 ہو ہسد فرق کی شرح 2.75 فی صد ہو تو اڈکس کی شرح 11.75 فی صد ہوگی- عام طور پر قرض دینے والے پہلے سال میں قابل تعین رہن کا سود انڈکس شرح سے کم لیتے ہیں – Initial Interest Rate ( ابتدائی شرح سود): اس کا مطلب کھاتہ بند کرتے وقت رہن کے اصل شرح سود سے ہے- ایک قابل تعین رہن کے قرض پر یہ شرح بدلتی رہتی ہے- اسے اسٹارٹ ریٹ یا ٹیزر بھی کہتے ہیں – Installment (قسط): قرض دار کی مستقل قسط وار ادائگی جس کو پورا کرنے کے لئے قرض دار راضی ہوتا ہے- Insured Mortgage ( ضمانت شدہ رہن): ایک رہن جو وفاقی انتظامیہ برائے مکانات یا نجی رہن انسورنش کے ذریعہ ضمانت شدہ ہوتی ہے- Interest ( سود): قرض لینے کے لئے وصول کی گئی فیس – Interest Accrual Rate (سود جمع ہونے کی شرح): وہ شرح جس کے حساب سے رہن پر سود لیا جاتا ہے- زیادہ تر معاملات میں اسی شرح پر ماہانہ ادائگی کا حساب بھی کیا جاتا ہے- Interest Rate Buydown Plan (شرح سود سے ادائگی کم کرنے کا منصوبہ): ایک انتظام جو جائداد بیچنےوالے کو ایک اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کرانے کی اجازت دیتا ہے – بعد میں اس رقم کو رہن کے ابتدائی سالوں میں رہن رکھنے والے کی ماہانہ ادائگیوں کو کم کرنے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے- Interest Rate Ceiling ( شرح سود کی آخری حد): رہن کی دستاویز میں تحریر کے مطابق ایک قابل تعین شرح سود والی رہن کی زیادہ سے زیادہ سود کی شرح- Interest Rate Floor ( کم از کم شرح سود): رہن کی دستاویز میں تحریر کے مطابق ایک قابل تعین شرح سود والی رہن کی کم از کم سود کی شرح- Interim financing ( عبوری سرمایہ کاری): کسی بلڈنگ یا منصوبہ کے پورا ہونے کے دوران بنانے کے لئے دیا گیا قرض- تعمیر کا کام پورا ہونے کے بعد عام طور سے اس قرض کو مستقل قرض میں بدل دیا جاتا ہے- Investor (سرمایہ کار) ؛ قرض دہندہ کے لئے پیسہ مہیا کرنے کا ذریعہ-

Lease-Purchase Mortgage Loan (لیز اور خریداری کے رہن کا قرض ): سرمایہ کاری کا ایک متبادل ذریعہ جس میں کم اور معتدل آمدنی والےخریداروں کو پٹے پر مکان دیا جاتا ہے اس اختیار کے ساتھ کہ وہ بعد میں اسے خرید سکتے ہیں- ہر ماہ کے کرایہ میں پہلی رہن پر اصل رقم، سود ٹیکس اور بیمہ کی ادائگی کے ساتھ ساتھ ایک فاضل رقم بھی شامل ہوتی ہے جو نقد ادائگی کے لئے ایک سیونگ اکاؤنٹ میں رکھی جاتی ہے- Liabilities ( ذمہ داریاں ): ایک شخص کی مالی ذمہ داریاں – ذمہ داریوں میں لمبی اور چھوٹی مدت کے قرض شامل ہوتے ہیں- Lien (بدلہ): کسی قرض یا ذمہ داری کو پوری کرنے کے لئے جائداد کے کسی حصے پر دعوی داری- Lifetime Payment Cap ( ادائگی میں کمی یا بیشی): ایک قابل تعین شرح سود کی رہن کے لئے رقم پر یہ پابندی کہ رہن کی مدت کے دوران ادائگی کی رقم گھٹ یا بڑھ سکتی ہے- Lifetime Rate Cap ( شرح سود میں کمی بیشی): ایک قابل تعین شرح سود کی رہن کے لئے رقم پر یہ پابندی کہ رہن کی مدت کے دوران سود کی شرح گھٹ یا بڑھ سکتی ہے- Listing (اندراج شدہ): ایک اندراج شدہ ایجنٹ کر ذریعہ بیچنے کے لئے رکھی ہوئی جائداد – Loan (قرض): ادھار لی گئی رقم ( اصل رقم) جس کی عام طور پر سود کے ساتھ واپسی ہوتی ہے- Loan-to-Value (LTV) Ratio ( قیمت کے تناسب سے قرض): ایک گھر پر ادھار لی گئی رقم اور گھر کی قیمت کا تناسب – مثال کے طور پر $ 90,000 کی رہن کے ساتھ $ 100,000 کا ایل ٹی وی تناسب 90 فی صد ہوگا – Lock ( تالہ بند کرنا): قرض دہندہ کی ضمانت کہ بتائی گئی سود کی شرح لاگو ہونے کے بعد کچھ متعین دنوں تک اچھی رہیں گی-
|