کسی چیز کا ایک عہد- استقامت کا احساس – مکان کی ملکیت ایک بڑا سہارا ہے – ایک ایسا سہارا جسے آ پ کے قدموں کے نیچے سے کھینچا نہیں جاسکتا- آ پ کو یہاں سے کہیں اور جانے کا نوٹس نہیں ملے گا- آپ کے بچوں کو اسکول بدلنا نہیں پڑےگا- یہ آپ کو آنے والے سالوں کی منصوبہ بندی کی آزادی عطا کرتی ہے -
زندگی کے دیگر مقاصد حاصل کرنے کی آزادی- جب زندگی کا سب سے بڑامقصد حاصل ہو جاتا ہے - یہ بات سننے میں عجیب و غریب لگتی ہے لیکن بہت سے پہلی بار مکانات خرید نے والوں کا کہنا ہے کہ ان کے مکان خریدنے کے بعد ان کی زندگی کے دوسرے معمولات خود بخود معمول پر آگئے – ایسا لگتا ہےکہ اپناذاتی مکان نہ ہونے کے احساس نےان کی دماغی توانائی اتنی زیادہ صرف کردی تھی کہ جب تک مکان نہیں لے لیا وہ کوئی اورکام کر ہی نہیں سکے- اس لئے ایک مکان خریدئے اور زندگی کے دوسرے جھمیلوں سے آزاد ہو جائیے –
سماج سے تعلق رکھنے کا ایک بڑا احساس - مکان خریدنے کے بعد اپنی رہائش کے شہر سے آپ کا رشتہ اور بھی زیادہ گہرا ہو جاتا ہے- آپ اپنے شہر، اس کی سڑکوں،اسکولوں اور بازاروں میں رونما ہونے وہلے واقعات میں زیادہ دلچسپی لینے لگتے ہیں- کچھ لوگ تو مقامی سیاست میں جصہ لینے لگتے ہیں جب کہ کرایہ دار ایسا بہت کم کرتے ہیں –
کنٹرول میں ہونے کا احساس - یہ آپ کا اپنا مکان ہے- آپ اس میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں- اس میں اضافہ کرسکتے ہیں، اس کی ہیئت بدل سکتے ہیں، اس کی زمین کی آرائش بدل سکتے ہیں غرضیکہ اس میں جو چاہیں آپ کر سکتے ہیں- اس سے آپ کے دل میں یہ احساس پیدہ ہوگا کہ زندگی میں آپ کو کسی چیز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے- کام کے دوران ہمیں ہمیشہ حالات پر اختیار نہیں رہتا لیکن آپ کا مکان تو آپ کا قلعہ ہے جس پر صرف آپ کا تسلط ہوتا ہے-آپ بذات خود مشاہدہ کر سکتے ہیں کہ آپ کے مکان کا ناک نقشہ آپ کی آنکھوں کے سامنے کیسا ابھر کے سامنے آتا ہے-
بچوں پر زیادہ کنٹرول ، بڑے اپارٹمنٹ کے مقابلے میں-کسی محلہ مین بچے عام طور سے آنگن میں کھیلتے ہیں یا چند گھر چھوڑ کے کسی دوست کے مکان میں چلے جاتے ہیں- ہمارے گاہک بتاتے ہیں کہ بڑے اپارٹمنٹ میں ہمیں پتہ ہی نہیں چلتا کہ ہمارے بچے کہاں ہیں-وہ ان سیکڑوں اپارٹمنٹ میں سے کسی میں بھی ہو سکتے ہیں اور خدا جانے کیا کیا کرتے ہیں- ایک مکان میں رہ کے آپ اپنے پڑوسی کو جانتے ہیں اور ایک دوسرے کے بچے پر نگاہ رکھتے ہیں –
اسکول میں بچوں کی پڑھائی مزید بہتر ہو جاتی ہے اوروہ خود کو زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں- یہ سن کر آپ کو تعجب ہوگا لیکن ہمارے گاہکوں کا کہنا ہے کہ مکان خریدنے کے بعد ہمارے بچے اسکول میں بہت ہی پرسکون ہوگئے- اس کی وجہ تو معلوم نہیں لیکن ہوتا ایسا ہی ہے- ایک تنہا ماں اپنے بچے کو آنگن میں کھیلتے ہوئے دیکھتی ہے جو ڈھلان پر سیڑھیاں وغیرہ بنا رہا ہوتا ہے لیکن اس سے یہ کہنے کی ضرورت نہیں محسوس کرتی کہ ان سب چیزوں کو ویسا ہی رہنے دو جب کہ کسی بڑے اپارٹمنٹ میں وہ ایسا ہی کہتی- اس سے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ بڑوں کی طرح بچے بھی اپنا کنٹرول قائم رکھنا چاہتے ہیں –
- لانڈری میں نہ جانے سے وقت اور پیسے کی بچت – یہ ایک چھوٹا سا نکتہ ہے لیکن اگر آپ کے بچے ہیں تو آپ اس کی اہمیت سمجھتے ہوں گے- مکان خریدنے سے آپ کو ہفتے کی ایک شام کا فائدہ ہوگا- اورچیزوں کے ساتھ دھلائی کا کام بھی نمٹ جاتا ہے یا آپ اپنا کام کرتے کرتے بھی دھلائی کرسکتے ہیں- آپ ایک زائد ملنے والی شام میں کیا کریں گے؟ آپ کو اپنی بیوی کے ساتھ شام کے ہلکے ناشتے کے لئے اتنے سارے مکانوں کے سامنے سے گذرتے ہوئے کیسا لگے گا-
اگر آپ کے پاس کچھ اور بھی نکتے ہوں تو آپ اس فہرست میں بڑھا سکتے ہیں- برائے مہربانی ہمیں ای میل کے ذریعہ اس کی اطلاع کردیں – مزید براں ہم آپ کے مالک مکان بننے میں مدد کرسکتے ہیں – آپ کو صرف اس نمبر -3115- 636-408 پر ٹیلیفون کرنے کی دیر ہے یا اس پrealtoryogee@yahoo.com-- پر ای میل بھجیں-
ھجیں- |