مکان کے محترم خریدار،
اپنے مکان کی خریداری کی طرف آپ کے سفر کے آغاز پر مبارک باد- اس اقدام سے آپ نے اس ملک میں زیادہ مضبوطی سے قدم جما لئے ہیں – یہ رہنما کتابچہ ہمارے متنوع ثقافت کے مارکٹنگ ڈویزن نے تیار کیا ہے تاکہ ابتداسے لیکر انتہا تک تمام کارروائیوں سے آپ باخبر رہیں – اس کے علاوہ اس سودا کے دوران پیش آنے والے اہم واقعات پر ہم مزید روشنی ڈالتے ہیں اورذمہ دار پارٹیوں کی شناخت کرتے ہیں خواہ وہ قرض دہندہ ہو،ریل اسٹیٹ ایجنٹ ہو یا اسکرو کمپنی ہو –
اس وثیقے کو آپ کی خدمت میں پیش کرنے کا ہم شرف حاصل کررہے ہیں – اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے تو برائے مہربانی ہمارے مقامی دفتر Fidelity National Financial group of title companies.. سے رابطہ قائم کریں –
ہماری مباک باد دوبارہ قبول فرمائیں اور آپ کی خدمت کا موقعہ ملنے کا شکریہ بھی-
آ ئیے ہم اس کا آغاز آپ کے ذہن میں اٹھنے والے کچھ ممکنہ سوالات سے کریں
آپ ایک مکان کیوں خرید رہے ہیں؟
اپنا ذاتی مکان ہونے کا فخر اور مسرت کے علاوہ
آپ دولت کما رہے ہیں کیوں کہ آپ کے مکان کی قیمت بڑھتی رہتی ہے-
اس سے آپ کو ٹیکس میں چھوٹ ملے گی –
عام طورپرکرایہ کے مقابلے میں آپ کے گھریلو اخراجات سست رفتاری سے بڑھتے ہیں
–
اپنے مکان کو استعمال کرنے سجانے اور ازسرنو مزین کرنے میں آپ کو زیادہ سہولت میسر ہوگی-
میں مکان خریدنے کی شروعات کیسے کروں؟
جب آپ ایک مکان خریدنے کا تہیہ کرلیں تو اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے آپ ایک پیشہ ور ریل اسٹیٹ سے رابطہ قائم کریں – وہ اس بات کا فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد کرے گا کہ آپ کتنےخرچ کے متحمل ہو سکتے ہیں ، آپ کو کیسا مکان چاہئے، مناسب محلہ تلاش کرےگا، خریداری کی بات کرے گا ، معاینہ کا انتظام کرےگا اور آپ کی اسکرو اور قرض کی ان کارروائیوں کی طرف رہنمائی کرےگا جن کو بروئے کار لاکے آپ صاحب مکان بن جائیں گے –
کیا مجھے ایک ریل اسٹیٹ ایجنٹ کی ضرورت ہوگی اور ایک اچھا ریل اسٹیٹ ایجنٹ کیسے دستیاب ہوگا؟
یقینی طور پر ہوگی ، کیوںکہ مکان خریدنا ایک بہت بڑا جذباتی اور مالی فیصلہ ہے – ایک تجربہ کار، پیشہ ور ا ور باصلا حیت ریل اسٹیٹ ایجنٹ یا دلال کا انتخاب اس پیچیدہ عمل کو انجام دینے میں آپ کی بری مدد کرےگا اور آپ کا ایجنٹ اس پورے سودے میں آپکے بہترین مفادات کو دھیان میں رکھ کے بات چیت کرے گا-
مزید براں آپ کا ریل اسٹیٹ ایجنٹ اس سودے کے لئے مطلوب سرمیایہ کے حصول اور پھر آپ کے لئے صحیح مکان کی تلاش میں بہت برا کردار ادا کرےگا – امریکہ میں زیادہ تر لوگ مکان کی خریداری کے لئے کسی ریل اسٹیٹ ایجنٹ کی ہی خدمات حاصل کرتے ہیں –
ریل اسٹیٹ ایجنٹ کی فیس یا اس کا کمیشن عام طور سے جائداد بیچنے والا ادا کرتا ہے- ریل اسٹیٹ ایجنٹ کو فیس اسی وقت دی جاتی ہے جب کوئی سوداواقعی قرار پاتا ہے-
جنوب ایشیا سے تعلق رکھنے والے مکان خریدار اپنی ہی زبان میں بات چیت کرنے کے لئے چائداد سے ابستہ مندرجہ ذیل ذرائع سے رابطہ قائم کریں :
اپنے مقامی ایسوسی ایشن آف ریلٹرس ،ساؤتھ ایشین ریل اسٹیٹ ایسو سی ایشن آف امریکہ
یا اسی طرح مکان کی ملکیت کا کاروبار کرنے والی دوسری تنظیموں سے رابطہ قائم کریں-
www.SAREAA.com ویب سائٹ پرجائیں –
اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے معلومات حاصل کریں یا
ہمارے مقامی دفتر
Fidelity National Financial group of title companies. سے رابطہ قائم کریں یا ہماری ویب سائٹ
www.fnf.com یا
www.SAREAA.com سے رابطہ قائم کرکے ایسے ریل اسٹیٹ ایجنٹوں کی فہرست حاصل کریں جو جنوب ایشیا کے مکان خریدنے والوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور انہیں کی زبان بولتے ہیں –