میں قرض کیسے جاصل کروں اور میرے لئے کیسی شرائط بہتر ثابت ہوں گی؟
اس قدر اہم خریداری کے لئے آپ کی مالی حالت کا مستحکم ہونا بہت ضروری ہے – آپ کی کریڈٹ ہسٹری قابل قبول ہو اورگذشتہ سات سالوں کے دوران آپ دیوالیہ نہ ہوئے ہوں- نیزآ پ اس حالت میں ہوں کہ مکان کی خریداری کے عمل کے دوران ٹیکس کی چالان اور دیگر مالی وثیقے پیش کرسکیں – برائے مہربانی ان مالی امور کو اپنے دھیان مین رکھیں :
کیا آپ کے پاس مکان کی پیشگی ادائگی کے لئے رقم موجود ہے؟
کیا آپ کے پاس مستحکم اور بھروسہ مند ذریعہ آمدنی ہے، دو تین سال سے مستقل ملازمت میں
ہیں ؟
کیا آپ کا بلوں کی ادائگی کا ریکارڈ اچھا ہے
کیا آپ مستقل طور پر ماہانہ رہن اور دیگر اضافی اخراجات ادا کرسکتے ہیں ؟
کیا اپ پر کچھ نسبتا طویل المیعاد قرضے ہیں جیسے کار کی ادائگی وغیرہ ؟
نیز یہ فیصلہ کرنے کے لئے کہ کونسا قرض آپ کے لئے سب سے بہتر ہے خود سے مندرجہ ذیل سوالات کریں :
اس مکان میں آپ کتنی مدت تک رہنا چاہتے ہیں ؟
کیا آئندہ چند سالون کے دوران آپ کی مالی حالت میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوںگی؟
آپ اس رہن کی ادائگی کب تک ختم کرنا چاہتے ہیں؟ اپنے ریٹائرہونے سے پہلے؟
کیا آپ رہن کی بدلتی ہوئی رقم کی ادائگی کو گوارہ کرلیں گے یا اپ کے لئے ترجیح یہ ہوگی کہ یہی رقم قرض کی پوری مدت تک برقرار رہے –
آپ کا ریل اسٹیٹ ایجنٹ ایسے قرض دہندہ کی دریافت میں آپ کی مدد کرےگا جو مذکورہ بالا حقائق کی روشنی میں اس بات کا مشورہ دے گا کہ کون سا قرض آپ کی ضرورتوں کے عین مطابق ہے-
اسکرو اور ٹائٹل انسورنش کیا ہے؟ اسکرو وہ مدت ہوتی ہے جس کے دوران فنڈ اور جائداد کی منتقلی سے متعلق تمام وثیقوں کی توثیق ہو جاتی ہے – اس کے ساتھ ہی ٹائٹل کمپنی اپنا کام شروع کرتی ہے جو بائع اورمشتری دونوں کےلئے ایک آزاد تیسرے فریق کی حیثیت سے کام کرتی ہے- یہ دونوں فریقوں کی ہدایات پر عمل کرتی ہے ، فنڈ کی تقسیم کی ذمہ داری لیتی ہے، تمام کاغذی کارروائیاں کرتی ہےاور وہ وثیقہ تیارکرتی ہے جس کی بنیاد پرجائداد کا ٹائٹل آپ کو یعنی مشتری کو منتقل ہوتاہے – اسکرو اس سودے میں شریک تمام فریقوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے- مثال کے طور پر مشتری کا زر ضمانت پوری طرح محفوظ رہتا ہے جب کہ بائع اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ مشتری کے مفادات کہ پورا خیال رکھا گیا ہے – ٹائٹل کمپنی اس سودے کے لئے مطلوبہ تمام رقوم ،ہدایات اور وثیقوں کو اپنے پاس رکھتی ہے، ہر فریق کو مناسب رقم تقسیم کرتی ہے اورتمام تفصیلات بشمول وثیقے کی تیاری وغیرہ کا کام کرتی ہے – انسورنش ایک انسورنش پالیسی ہے جو مشتری کو ان خطرات سے تحفظ فراہم کرتی ہے جو ٹائٹل کی تلاش کے وقت محفی رہ گئے ہوں- ان کو " مخفی نقائص بھی کہا جاتا ہے –ممیکن ہے کہ یہ نقائص بعد میں سالوں تک نظروں میں نہ آئیں – مثال کے طور پر نہ بتائے گئے یا گم شدہ وارثین ،حقیقی مالک کا بہروپ ،وثیقہ پر جعلی دستخط، وثیقے یا رہن پرکسی مجنون ، نابالغ یا شادی شدہ ہونے کے باوجود غیر شادی شدہ کہہ کے دستخط کرنا وغیرہ- اگر یہ مخفی عیوب منظر عام پر آ بھی جاتے ہیں تب بھی آپ کے اور آ پ کی جائداد کے مفادات اس ٹائٹل کمپنی کے ہاتھوں پوری طرح محفوظ رہیں گے- کھاتہ بند کرنے کے اخراجات کیا ہیں اور کیا یہ مجھے ادا کرنے ہیں؟ کھاتہ بند کرنے کے اخراجات دو طرح کے ہوتے ہیں: غیر تکراری ( جس کی ادائگی صرف ایک بار ہوگی) اور تکراری (جسے ایک مقررہ مدت کے بعد دوبارہ ادا کرنا ہوگا)- غیر تکراری اخراجات میں لیکن صرف انہیں کی حد تک محدود نہیں ہیں مندرجہ ذیل فیس شامل ہیں: تخمینہ ، کریڈٹ رپورٹ، پوائٹس یا قرض کی شروعات،جائداد کا معاینہ ، ٹائٹل انسورنش اور اسکرو، وثیقے کی تیاری،ٹیکس سروس، نوٹری،اندراج،کوریر، جائداد کی منتقلی اور منتقلی کے ٹکٹ (کاؤنٹی اور سٹی میں منتقلی کے ٹیکس)- جب کہ تکراری اور مناسب طور پر تقسیم شدہ اخراجات میں لیکن انہیں کی حد تک محدود نہیں ہیں مندرجہ ذیل فیس شامل ہیں: جائداد کے خطرات کی انسورنش،جائداد کا انسورنش،سود کی مناسب تقسیم، پہلے ماہ کی قسطکی ادائگیاور اگر قابل انطباق ہو تو ذاتی رہن کی انسورنس- ان میں بہت سے اخراجات کو جس ملک میں یہ جائداد واقع ہے کی روایات کے مطابق بائع اور مشتری کے درمیان برابر تقسیم کردیا جاتا ہے – آپ کا قرض دہندہ اور ریل اسٹیٹ ایجنٹ/ دلال اپ کو کھاتہ بند کرنے کے اخراجات کا تخمینہ بتائےگا جب کہ حقیقی اخراجات کا خلاصہ قرض دہندہ کی ہدایت پر آپ کو اسکرو کمنی پیش کرےگی جسے دستخط کرتے وقت آپ کے سامنے رکھ دیا جائےگا – مبارک ہو ! آپ نے پہلا قدم اٹھا لیا ہے – اس سفر کے مندرجہ ذیل 19 اور قدم اٹھانے ہیں:
اپنے ریل اسٹیٹ ایجنٹ کا انتخاب
اپنے قرض دہندہ کا انتخاب(مختلف قسم کے قرض اور ان کی شرائط کے بارے میں معلومات)
اپنے گھر کا انتخاب (نوعیت ، قیمت اور محل وقوع کا فیصلہ کریں)
پیش کش(جب ایک جائداد مل جائے تو آپ اپنے ریل اسٹیٹ ایجنٹ کے ذریعہ تحریری پیش کش کریں
اسکرو کا عمل(جب آپ کا بائع سے معاہدہ ہو جائے تو آپ اسکرو کے نمائندہ کو ابتدائی زر ضمانت پیش کریں- اس سے آپ کے اسکرو کا عمل شروع ہو جائےگا –
رہن کا قرض( مناسب فارم بھر کے رہن کے قرض کی درخواست دی جاتی ہے)
ٹائٹل کی ابتدائی رپورٹ(پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور قبول کیا جاتا ہے)
معاینہ اور انکشاف(معاہدہ میں مذکور مدت کے دوران جائداد کا معاینہ کیا جاتا ہے اور بائع کی طرف سے کئے گئے انکشافات پر نظرثانی کی جاتی ہے)
تخمینہ (قرض دہندہ کی طرف سے جائداد کا تخمینہ لگا یا جاتا ہے)
قرض کی منظوری(قرض دہندہ اسکرو ایجنٹ سے رابطہ قائم کرتا ہے )
مخفی نقائص کی انسورنش(مشتری اسکرو ایجنٹ کو اس انسورنش کمپنی کا نام بتاتا ہے جو یہ پالیسی جاری کرےگی)
شرائط (اسکرو ایجنٹ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ شرائط پوری ہو چکی ہیں)
جائداد کا آخری معاینہ (سودا بند کرنے سے پہلے مشتری ریل ایجنٹ کے ساتھ جائداد کا معاینہ کرتا ہے
وثیقہ پر دستخط (مشتری قرض کے وثیقے اور اسکرو کی ہدایات پر دستخط کرتا ہے اور ٹائٹل کمپنی کو آخری ادائگی کر دیتا ہے
اسکرو ایجنٹ وثیقے کو قرض دہندہ کو لوٹا دیتا ہے
قرض دہندہ کا فنڈ الکٹرانک ذرائع سے ٹائٹل کمپنی کومنتقل کردئے جاتے ہیں ( قرض دہندہ اور ٹائٹل کمپنی کے درمیان رقوم کا تبادلہ ہوتا ہے)
کاؤنٹی دفتر میں وثیقے کا رجسٹریشن ( اس سے جائداد کا ٹائٹل منتقل ہوجاتا ہے)
سودے کا کھاتہ بند ہوتا ہے(آخری حساب وکتاب ہوتا ہے اورحساب کتاب ادا کردیا جاتا ہے)
نئے مالک کو چابھیاں دے دی جاتی ہیں
|