South Asian Housing Assistance Resource Agency of America
Join / Become a Member
مکان
ہمار ے بار ے میں
ذرائع
ایک مکان خریدتے ہو ئے
ایک مکان بیچتے ہو ئے
ر ہن رکھا ہوا قرض
کریڈٹ اسکور
اما نتی تحویل داری / عنوان
خریداری کے روابط
کفالتی روابط
فرہنگ الفاظ
ہم سے رابطہ قائم کریں
ہمارے شرکاء
English Hindi Punjabi Gujarati Tamil Telugu Bangla Urdu

آئی پی ایکس آئی آر سی §1031 کے نمایاں پہلو

زیر التوا ٹیکس کے تبادلات

pages 1 2


میرے لئے
آئی آر سی §1031 اس قدر اہم کیوں ہے ؟

کسی ایسی جائداد غیر منقولہ کو فروخت کرنے پرجس کا استعمال کسی تجارت یا سرمایہ کاری کے مقصد سے ہو رہا ہو اور پھر اسی جیسی دوسری جائداد خریدنے کی صورت میں آئی آر سی § 1031 آ پ کو را س المال کی منفعت ‌پر عائد ٹیکس کو زیر التوا رکھنے کی اجازت دیتا ہے § 1 103 کے بموجب ایسا تبادلہ قیمت میں خسارے کی بازیابی کو بھی معرض التوا میں ڈال دیتا ہے بشرطیکہ یہ متبادل جائداد بھی ترقی یافتہ غیر منقولہ جائداد ہو

جو جائداد میں بیچ رہا ہوں اس کے بدلے میں کیسی جائداد خرید سکتا ہوں ؟

آئی آر ایس ان تمام غیر منقولہ جائدادوں کو ایک جیسی قرار دیتا ہے جن کی خرید وفروخت سرمایہ کاری یا تجارتی مقاصد کے لئے ہو رہی ہو – اس طرح خود کے رہنے کایاچھٹیاں گذارنےکا مکان § 1031 تبادلے کےدائرہ کار میں نہیں آ تا ہے – لیکن ایک خاندان کے لئے لیا گیا کرایہ کا مکان، فلیٹ،تجارتی جائداد،زرعی زمین،خالی پڑی زمین یا اسی قسم کی دیگر زمینیں جنہیں تجارت یا قیمت میں بڑھوتری کے پیش نظر لیا جاتا ہے اور وہ امریکہ میں واقع ہوں تو انہیں ایک جیسی قرار دیا جائے گا اور ان کا باہمی تبادلہ ہو سکتا ہے – آ پ ایک ہی تبادلہ کے تحت متعدد جائداد کی خرید و فروخت کر سکتے ہیں –

جائداد کے تبادلے کے لئے مجھے کتنا سرمایہ درکار ہوگا ؟

را س المال کی جملہ منفعت ‌پرٹیکس کو زیر التوا رکھنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ آ پ کی خالص خرید خالص فروخت سے زیادہ ہو – مثال کے طور پر 800000 ڈالر(آٹھ لاکھ ڈالر) میں فروخت کی جانے والی جائداد کی خالص قیمت کمیشن اور دیگر اخراجات وغیرہ مجرا کرنے کے بعد صرف 750000 (سات لاکھ پچاس ہزار) ہی ہو سکتی ہے – اس لئے را س المال کی منفعت ‌پر زیر التوا ٹیکس کے لئے کم از کم 750000 (سات لاکھ پچاس ہزار) کی خرید ضروری ہے – اگر آ پ کسی جائداد کو فروخت کردہ جائداد سے کم قیمت میں خریدتے ہیں تو آ پ کو اس فرق کی مقدار رقم پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا ( عام طور سے فرق کی اس رقم کو بوٹ کہا جاتا ہے ) – مزید براں حصص کی جملہ رقم بھی متبادل جائداد کے لئے خرچ کیا جانا چاہئے – تبادلہ مکمل ہو جانے کے بعد باقی ماندہ تمام آ مدنی بوٹ میں شمار ہوگی –

تبادلے کے لئے ضروری اقدامات کیا ہیں ؟

آئی آر ایس کے لئے یہ ضروری ہے کہ آ پ کسی باصلاحیت درمیانی شخص کی خدمات حاصل کریں جسے § 1031 کے تحت کئے جانے والے معاملات میں معاون یا ثالث کہا جاتا ہے - اس باصلاحیت درمیانی شخص کی خدمات کا حصول جائداد کی فروخت سے پہلے پہلے ہونا ضروری ہے – اسکریو بند ہونے کے بعد یہ با صلاحیت درمیانی شخص جائداد کی فروخت سے ہونے والی جملہ آ مدنی کو اپنے تصرف میں لے لے گا – ایک معینہ مدت تک اس رقم کے استعمال پر پابندی عائد ہو گی – آپ اس باصلاحیت درمیانی شخص کو بھیجے جانے والے فنڈ میں سے کچھ رقم نکال سکتے ہیں لیکن یہ رقم بوٹ کی ہوگی –

جب اسکریو بند ہو جائےتو پھر دو مقررہ مدت پر عمل کرنا ہوگا – آ پ کو 45 دنوں کے اندر اندر اس جائداد کی شناخت کرنی ہوگی جسے آ پ خریدنے جارہے ہیں اور پھر 180 دنوں کے اندر اندر اس متبادل جائداد پر اپنا گھیرا تنگ کرنا ہوگا – جائداد کی شناخت کے وقت آپ 3 پراپرٹی قانون کو (قیمت سے قطع نظر آپ تین جائداد کی شناخت کر سکتے ہیں ) اور یا 200 فی صد قانون کو استعمال کر سکتے ہیں( آ پ اپنی فروخت کردہ جائداد کی بازار قیمت سے دوگنی قیمت تک کی جتنی چاہیں جائداد کی شناخت کر سکتے ہیں)

وہ اجنبی کون ہے جو میرے پیسے پر تصرف کرنا چاہتا ہے ؟

آ پ کو اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ آ پ کا پیسہ پوری طرح محفوظ ہے کیونکہ تمام درمیانی لوگ ایک جیسے نہیں ہوتے – یہاں پر کچھ اہم سوالات ہیں جو آ پ کو اپنا پیسہ حوالہ کرنے سے پہلےاس با صلاحیت درمیانی شخص سے کرنا ہے :

  • کیا آ پ ایک با ضمانت شخص ہیں اور آ پ کی ضما نت کی مقدار کیا ہے ؟
  • کیا آ پ کے پاس غلطی اور بھول چوک کی تلافی کا بیمہ ہے ؟
میر ے پاس اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ میرا پیسہ بوقت ضرورت مجھے مل جائےگا؟

ٹیکس کو زیر التوا میں رکھنے والے تبادلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے سرمایہ کاری کی جائدادوں کے تبادلے کی خدمات سے رابطہ قائم کریں (877) 7875- 747
pages 1 2
Powered by LocalBizNetwork