اپنا گھر خریدنے اوراس کے لئے سرمایہ مہیا کرنے کے بارے میں بنیادی حقائق
اکثروبیشتر لوگوں کے لئے کسی گھر کا مالک ہونا ایک بڑی خوش کن بات اور مالی اعتبار سے زندگی بھر کے لئےایک منفعت بخش سودا ہے- اگر آپ اپنا ذاتی مکان خریدنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو مکان خریدنے کے طور طریقوں سے واقفیت اور پیشگی منصوبہ بندی سے آپ کا وقت اور پیسہ دونوں بچے گا- اس رہنما کتاب کا مقصد آپ کو مکان خریدنے کے طور طریقوں سے روسناش کرانا ہے تاکہ آپ اپنے لئے مکان کے انتخاب اور رہن کے لئے سرمایہ کے حصول میں زیادہ بہتر فیصلہ لے سکیں-
کیا خریداری کے لئے یہ صحیح وقت ہے؟
منصوبہ بندی سے آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہو گی کہ کیا ایک مالک مکان بننے کے لئے یہ وقت مناسب ہے – اپنے لئے نئے مکان کی تلاش شروع کرنے سے پہلے آپ بہت سے عوامل پر غور وفکر کرنا چاہیں گے –
1)کرایہ داری بمقابلہ خریداری
اگر فی الحال آپ کرایہ کے مکان میں ہیں تو آپ یہ فیصلہ کرنے کے لئے اپنے مستقبل کےمنصوبے اور اپنی مالی حالت پر نظر ڈالیں کہ کیا اس وقت مکان کا مالک بننا آپ کے لئے مناسب ہوگا- مثال کے طور پر اگر آپ کا اس علاقے میں صرف ایک یا دو سال کے لئے ہی رہنے کا منصوبہ ہےتو ایسی صورت حال میں کرایہ پر رہنا ہی آپ کے لئے بہتر ثابت ہوگا – اگر چہ یہ بات اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ مکان خریدنے میں ایک زبردست سرمایہ کاری ہے لیکن اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ ایک قلیل مدت کے دوران ہی قیمت بڑھ جانے گی –
2) قرض کی سابقہ تاریخ کی اہمیت
جب آپ مکان کے قرض کے لئے درخواست دیںگے تو آپ کے قرض کی پچھلی تاریخ صرف آپ کے قرض کی منظوری میں ہی فیصلہ کن کردار ادا نہیں کرےگی بلکہ اس سود کی شرح میں بھی جو آپ کا قرض دہندہ آپ کو پیش کرےگا – تین نجی کمپنیاں آپ کے قرضوں کی معلومات جمع کرکے رپورٹ پیش کریں گی- یہ کمپنیاں ہیں: Experian (ایکسپیرین)، Equifax (اکوی فیکس) اور TransUnion (ٹرانس یونین)-قرض کے لئے درخواست دینے سے پہلے ان مذکورہ بالا کمپنیوں میں سے کسی سے بھی اپنی کریڈت رپورٹ حاصل کریں- قرض کے لئے درخواست دینے سے پہلے اپنی رپورٹ پر نظر ثانی کرنے سے اس میں کسی ممکنہ غلطی کی اصلاح کرنے کا موقعہ بھی مل جائےگا – مزید براں اگر آپ کی کریڈٹ رپورٹ بہت ہی محدود ہوگی یا سرے سے کوئی کریڈٹ ہسٹری ہی نہ ہوگی تو کچھ قرض دہندہ آپ کو سرمایہ پیش کریں گے لیکن کچھ بڑھی ہوئی شرح سود پر –
3) مکان کی ملکیت کے مصارف کو سمجھنا
آ پ نے اس بات کا تخمینہ پہلے ہی لگالیا ہوگا کہ آپکوفوری ادائگی اور کھاتہ بند کرنے کے مصارف کے لئے کتنے پیسوں کی ضرورت پڑےگی جس کا انحصار آپ کے نئے مکان کی قیمت خرید پر ہوگا- لیکن اس کے ساتھ ہی کچھ اضافی اخراجات بھی ہوں گے جس میں جائداد ٹیکس، مالک مکان کی انشورنس اور مالک مکان کی اسوسی ایشن فیس بشرطیکہ یہ آپ کے نئے علاقے میں لاگو ہوتی ہو، شامل ہے – آپ کو کھاتہ بند کرنے، نئے گھر میں منتقل ہونے اور پھر گھر کی مرمت نیز صیانت وحفاظت کے لئے بھی کچھ اضافی رقم نکالنی پڑےگی- ان مواد پر مشتمل ایک تمہیدی بجٹ کی تیاری سے آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ کیا اس قدر مالی اخراجات کے لئے یہ وقت سازگار ہے-
میں کتنے بڑے مکان کا متحمل ہو سکتا ہوں؟
اس سوال کے جواب کا انحصار سوال نمبر 1 پر ہے) آپ اپنے رہائشی اخراجات کے لئے ماہانہ کتنی رقم آسانی سے خرچ کرسکتے ہیں اور سوال نمبر 2 پربھی) یعنی کتنی رقم کی سرمایہ کاری فوری ادائگی کے طور پر کرسکتے ہیں- آپ کا ریل اسٹیٹ ایجنٹ اور قرض دہندہ آپ کے حالات اور بجٹ کوذہن میں رکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ وہ آپ کو زیادہ سے زیادہ کتنی رقم بطور قرض دے سکتے ہیں – یہ بات مد نظر رہے کہ فوری رقم کی ادائگی کے لئے، آپ کے بجٹ کے علاوہ، کچھ دوسرے ذرائع بھی ہیں جیسے تحفے اور شیر نیزبونڈ کی فروخت – مزید براں،کم آمدنی والوں اور پہلی بار مکان خریدنے والوں کو لوکل کمیونیٹی اور کاؤنٹی پروگرام سے بھی مدد مل سکتی ہے –
ایک ریل اسٹیٹ ایجنٹ کی تلاش
اب جب آپ ایک مکان کا مالک بننے کے لئے تیار ہوچکے ہیں تو پھر کسی ریل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی باری آتی ہے- زیادہ ترخریدار اپنی پسند کے مکان تلاش کرنے اورخریدنے کے لئے پیشہ ور ریل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات حاصل کرتے ہیں-
ریل اسٹیٹ ایجنٹ آپ کے علاقے میں مکانوں کے بارے میں خاص جان کاری رکھتے ہیں جو آپ کے لئے مناسب علاقے میں مکان تلاش کرنے میں بیش بہا خدمات انجام دے سکتے ہیں – اس کے علاوہ وہ مکان خریدنے کے پورے عمل میں آپ کے وکیل اور نمائندے ہوتے ہیں- دوسرے لفظوں میں وہ صرف آپ کے مصالح کی نمائدگی کرتے ہیں اور بہتر سے بہتر ممکن شرائط کے لئۓ وہ آپ کی طرف سے بات چیت کریں گے-
ایک ریل اسٹیٹ ایجنٹ تلاش کرنے کی بہت سی صورتیں ہیں لیکن سب سے بہتر صورت یہ ہے کہ اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں کے حوالے سے تلاش کریں- ان کے ذاتی تجربے سے آپ کو یہ معلوم ہوجائےگا کہ وہ آپ کے لئے کتنے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں – اپنے علاقے میں کسی بھروسہ مند ایجنٹ کو پانے کا ایک دوسرا ذریعہ ہے
South Asian Real Estate Association of America
www.sareaa.com. پر رابطہ قائم کرنا ہے –
آ پ کے ایجنٹ کی طرف سے مہیا کردہ خدمات مندرجہ ذیل امور پر مشتمل ہوں گی:
- آپ کے مکان کی تلاش کو خوب تر بنانے کے لئےجس سماج میں آپ رہنا پسند کرتے ہوں اس کے بارے میں معلومات مہیا کرنا –
- آپ کے بجٹ کے حدود میں دستیاب مکانات کی نشاندہی جو آپ کی ضرورت کو بہتر طور سےپوری کرسکے-
- آپ کا مکان خریدنے کے لئے موجود پیشکش کو لکھنے میں مدد کرنا جس میں اس سے ملتی جلتی حالیہ خررید وفروخت بھی شامل ہیں –
- بیچنےوالے اور اس کے ایجنٹ سے گفت وشنید کرنا تاکہ آپ بہتر سے بہتر ممکنہ شرائط پر مکان خرید کرسکیں –
- مکان خریدنے کے پورے عمل کے دوران آپ کے سوالات کا جواب دینا اور آپ کی پسند پر گفتگو کرنا-
- اس بات کو یقینی بنانا کہ آپ نے فروخت کنندہ کے جملہ انکشافات اور اس کی مختلف شکلوں کو اچھی طرح سے سمبھ لیا ہے –
اسکرو مدت میں آپ کے مفاد کی نمائدگی اور اس بات کو یقینی بنا نا کہ جس دستاویز پر کھاتہ بند کرتے وقت دستخط کریں گے اسے آپ نے اچھی طرح سمجھ لیا ہے –