South Asian Housing Assistance Resource Agency of America  
Join / Become a Member  
مکان
ہمار ے بار ے میں
ذرائع
ایک مکان خریدتے ہو ئے
ایک مکان بیچتے ہو ئے
ر ہن رکھا ہوا قرض
کریڈٹ اسکور
اما نتی تحویل داری / عنوان
خریداری کے روابط
کفالتی روابط
فرہنگ الفاظ
ہم سے رابطہ قائم کریں
ہمارے شرکاء
 
English Hindi Punjabi Gujarati Tamil Telugu Bangla Urdu
 
  pages 1 2 3 گھر کے مالک ہونے کی امریکی خواب کی تعبیر  
 

قرض دہندہ کا انتخاب

جب کسی رہن والے قرض کی درخواست کی نوبت آتی ہے تو آپ بہت سے قرض دہندوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرکے اس کے ساتھ معاملہ کرسکتے ہیں- رہن پر قرض حاصل کرنے کے ذرائع ہیں : رہن رکھنے والی کمپناں، بینک ، کریڈٹ یونین، اور رہن کے دلال – رہن کے پیشہ ورافراد سرمایہ مہیا کرنے کے مختلف پروگررام آپ کے سامنے رکھیں گے اور اس پروگرام کے انتخاب میں مدد کریں گے جو آپ کے مجموعی بجٹ اور مستقبل کی ضروریات کے لئے سب سے بہتر ثابت ہوگا-

اگر کسی قرض دہندہ کے ساتھ آپ کے تعلقات پہلے سے نہیں ہیں تو آپ کا ریل اسٹیٹ ایجنٹ ان متعدد پیشہ وروں کا نام پیش کرسکتا ہے جن کے ساتھ وہ کام کرچکا ہے- اس کے لئے آپ اپنے دوستوں اور خاندان کے حوالہ سے بھی انتخاب کرسکتے ہیں –

آپ کا قرض دہندہ ا س کام کے لئے سب سے پہلے آپ کی رہن منظور کرے گا- قرض دہندہ کی پیشگی منظوری بہت ہی اہم ہے کیوں کہ اس سے آپ اس رقم کے بارے میں جانیں گے جو آپ بطور قرض کے حاصل کررہے ہیں نیز اس کی نوعیت کے بھی بارے میں – کچھ قرض دہندہ پیشگی منظوری نامہ دیتے وقت قرض کی درخواست کی فیس اور کریڈٹ رپورٹ کی فیس سے بھی دست بردار ہو سکتے ہیں –

صحیح رہن کا انتخاب

آپ کا قرض دہندہ رہن کی مختلف نوعیتوں پر تبادلہ خیالات کرےگا تاکہ آپ اپنی مالی اور ذاتی ضرورتوں کے مطابق سب سے بہتر نوعیت کی رہن منتخب کرسکیں – اس اثنا‌ء میں مختلف قرضہ جات کے بارے میں اچھی طرح جان کاری حاصل کرنے کے لئے آپ انٹر نیٹ کی مدد بھی حاصل کرسکتے ہیں – رہن کا کام کرنے والی بیشتر قومی کمپنیوں کی ویب سائٹ اپنے رہن کے پرگرام اور اعداد وشمار پیش کر تی ہیں جس سے آپ کو مجموعی ادائگی کا تخمینہ لگانے میں مدد ملےگی- آپ سے معاملہ کرنے کے لئے قرض دہندوں کے درمیان آ پس میں مقابلہ آرائی رہتی ہے اس لئے یہ آپ کے اپنے مفاد میں ہے کہ آپ سب سے اچھی شرح سودوالی رہن کے ساتھ معاملہ کریں- قرض دہندہ عام طور سے ایسے مکانات کے خریداروں کو سب سے بہتر شرح پیش کرتے ہیں جن کی کریڈٹ رپورٹ بہت اچھی ہو، فوری ادائگی زیادہ ہو اور قرض کی مقدار کم ہو-

کچھ دستیاب قرضوں کی نوعیات کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے – اپنے قرض دہندہ سے ان پروگراموں کی تفصیلات طلب کریں جن کا ذکر اس میں نہیں ہے-

مقررہ شرح سود والی رہن: قرضوں کی ادائگی عام طور سے 30 یا 15 سالوں میں پوری ہو جاتی ہے- سود کی یہی شرح قرض کی پوری مدت کے لئے مقرر رہتی ہے اور آپ کو اس شرح سود کی ضمانت رہن کی پوری مدت تک میسر رہتی ہے-

قابل تعین شرح سود کی رہن : مقررہ شرح سود والی رہن کے مقابلے میں ان قرضوں کی شرح سود اور ادائگی ابتدا میں بہت کم ہوتی ہے – لیکن کچھ مدت کے بعد اس سود کی شرح میں مطابقت پیدا ہو جاتی ہے اور پھر یہ سلسلہ اس کے بعد کے سالوں میں بھی چلتا رہتا ہے- اس قرض کی مدت کے دوران آپ کی ادائگی شرح سود کی مطابقت کے انڈکس کے حساب سے بدلتی رہے گی-

اختیاری قرضے : کچھ قرض دہندگان مالک مکانات کو بذات خود اپنی ماہانہ ادائگی کا تعیں کرنے کی چھوٹ دیتے ہیں – ان قرضوں میں مالک مکان کو ہر ماہ کم سے کم ادائگی کا اختیار ہوتا ہے جو صرف سود، اصل رقم اور سود یا کوئی دوسری رقم بھی ہو سکتی ہے- لیکن اگر مالک مکانات ہر ماہ کم سے کم ادائگی کو اختیار کرتے ہیں تو وہ اپنے گھر میں اکویٹی کو اتنی جلدی نہیں بنا سکتے جتنی جلدی مقررہ شرح سود والے لوگ کر سکتے ہیں –

جس قرض کو آپ نے پسند کیا ہے اس کے بارے میں آپ کے قرض دہندہ کو بہت سے انکشافات کرنے پڑیں گے جس کی تفصیل یہ ہے :-

  • ٹرتھ ان لنڈنگ ایکٹ ( ٹی آئی ایل اے): جسے کانگریس نے خریداروں کو تحفظ عطا کرنے کی غرض سے پاس کیا ہے – اس قانون کی رو سے آپ کے قرض کی اہم شرطوں کی تحریری وضاحت ضروری ہے- اس میں جملہ اخراجات کی تفصیل جس میں قرض کی مجموعی رقم، سالانہ سود کی شرح اور ادائگی کی مجموعی رقم شامل ہے-
  • ہوم ٹاؤن شپ اینڈ اکویٹی پروٹکشن ایکٹ (ایچ او ای پی ٹی):اگر چہ اس انکشاف کا استعمال بنیادی طور پر مکان کے لئے ازسرنو سرمایہ حاصل کرنے یا مکان کے لئے اکویٹی قرض حاصل کرنے کے لئے کیا جاتا ہے لیکن اس قانون کی رو سے اونچی شرح سود اور اونچی فیس والے قرضوں کے لئے بھی اس قسم کا انکشاف ضروری ہے- ان میں وہ نوٹس بھی شامل ہے جس کی رو سے قابل تعین شرح سود کے قرضوں پر زیادہ سے زیادہ ماہانہ ادائگی کے ساتھ ساتھ اس کی ادائگی میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے-
  • ریل اسٹیٹ سٹلمنٹ پروسیجر ایکٹ ( آر ای ایس پی اے): اس قانون کی رو سے رہن کے دلالوں کے لئے یہ لازم ہے کہ وہ قرض دار کی طرف سے ادا کردہ جملہ فیس کی تفصیل مہیا کریں اور قرض دہندہ کی طرف سے وصول کی گئی بغیر واسطہ فیس کی بھی تفصیل بیان کریں –
  • خدمات مہیا کرنے کا انکشاف: اگر آپ کا قرض دہندہ یہ سمجھتا ہو کہ اس کا کھاتہ بند ہو نے کے بعد کوئی دوسری کمپنی انجام کار آپ کے قرض کی خدمت کر سکتی ہےتو اسکے لئے آپ کو اس کی اطلاع دینا ضروری ہے -
  • اس سے ملحقہ تجارت کے بارے میں انکشاف :کچھ قرض دہندوں کا تعلق دوسری کمپنیوں کے ساتھ ہوتا ہے جیسے وہ مکانوں کے بلڈر ہوتے ہیں یا ان کی ریل اسٹیٹ کی ایجنسی ہوتی ہے- ایسے میں اگر آپ کو کسی ملحقہ کمپنی کی طرف رجوع کرنے کے لئے کہا جاتا ہے تو قرض دہندہ کے لئے یہ بتانا ضروری ہے کہ آپ کو ان کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور آپ کسی دوسرے قرض دہندہ کو منتخب کرسکتے ہیں –

آپ خواہ کوئی بھی قرض منتخب کریں، اپنے قرض دہندہ سے پوچھیں کہ کیا آپ کو رہن انشورنس ادا کرنے کی ضرورت پڑےگی- یہ انشورنس قرض دہندہ کو قرض خواہ کی طرف سے کوتاہیوں سے تحفظ عطا کرتی ہے جس کے لئے عام طور سےقرض کی کچھ فی صدادا کرنا پڑتا ہے اور جس کی ادائگی ہر ماہ ہوتی ہے – جن خریداروں کو کم ازکم 20 فی صد فوری ادائگی کرنی ہوتی ہے انہیں رہن انشورنس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی – کچھ قرض دہندہ 20 فی صد قوری ادائگی نہ ہونے کے باوجوداپنے قرض کا ڈھانچہ اس طرح بناتے ہیں کہ ان میں اس انشورنس کی ادائگی نہیں کرنی پڑتی – آپ اپنے قرض دہندہ سے یہ ضرور پوچھیں کہ کیا پہلی اور دوسری رہن کے مجموعہ کے مقابلے میں ایسے قرض کی جس میں رہن کی انشورنس شامل ہے ماہانہ ادائگی کم ہو سکتی ہے- اس بات کو مان کر نہ چلیں کہ رہن کی انشورنس کی صورت میں ماہانہ ادائگی خود بخود بڑھ جائےگی-

آپ اپنے قرض دہندہ سے مندرجہ ذیل اضافی سوالات بھی پوچھ سکتے ہین:

  • موجودہ سود کی شرح کے حساب سے میں کتنے دنوں تک قرض میں پھنسا رہوں گا؟
  • اگر مدت پوری ہونے سے پہلے ہی میں قرض بیباک کرنا چاہوں تو کیا مجھے اس پیشگی ادائگی کے لئے کوئی تاوان دینا پڑےگا؟-
  • کیا مجھے ادا کرنے کے "پوائنٹس" ملیں گے تاکہ اس سے میری رہن کا سود کم ہو جائے -( اس پوائنٹس سے آپ کے قرض پر1٪ سود کم ہوجاتا ہے)-
  • میرے قرض کو رو بہ عمل لانے کے لئے آپ مجھ سے کیا فیس لیں گے؟-
  • اگر میں اپنا مکان فروخت کرتا ہوں تو کیا خریدار میرا قرضہ اپنے سر اوڑھ سکتا ہے؟

اپنے قرض کا انتخاب کرتے وقت اس بات کو مد نظر رکھیں کہ بہترین قرض کم شرح سود کے علاوہ کچھ اور چیزیں بھی پیش کرتا ہے- آپ یقینی طور پر پورے مجموعے کے مصارف کا حساب لگائیں گے جن میں قرض کی فیس اور پوائٹس بھی شامل ہوں گے-

اپنے نئے مکان کا انتخاب کرتے وقت

اپنے لئے مکان کی تلاش شروع کرتے وقت جب آپ اپنے ریل اسٹیٹ ایجنٹ سے ملنے کا فیصلہ کریں تو پہلےآپ کچھ اہم باتوں کی ایک فہرست تیار کرلیں جیسے قیمت کی حدود، علاقے کی نوعیت ، الگ کئے جانے والے مکانات یا فلیٹ،خواب کے کمروں کی تعداد اورغسل خانے،آنگن، کار کھڑی کرنے کی جگہ یا گیریج اورمحل وقوع وغیرہ- آپ کا ایجنٹ آپ کی ان ترجیحات کو اپنے کمپیو ٹر پروگرام میں داخل کر لےگا جو سیکڑوں دستیاب مکانوں میں سے اس مکان کو تلاش کرےگا جو آپ کے معیار پر پورا اترتا ہو- کچھ ایجنٹوں کی ویب سائٹ میں اس بات کی بھی اچازت ہوتی ہے کہ یہ تلاش آپ بذات خود کرلیں- ان سب سہولیات کے باوجود صحیح قیمت میں صحیح مکان کے انتخاب میں آپ کے لئے اپنے ایجنٹ کی بازار کے بارے میں معلومات سے فائدہ اٹھانا سود مند ثابت ہوگا-

جب آپ اپنے گھر کے لئے ضروری چیزوں کی فہرست تیار کرلیں تو بذات خود گھر دیکھنے کا کام شروع کریں- بہتر یہ ہے کہ ایک دن میں کچھ مقررہ تعداد ہی میں مکانوں کو دیکھا جائے- مطبوعہ معلوماتی اورراق پر ہر مکان کے بارے میں ایک نوٹ تیار کریں تاکہ اس مکان کی پسند آنے والی خصوصیات یا اس مکان سے متعلق سوالات آپ کے ذہن میں محفوظ رہیں-

کچھ لوگوں کو ان کا پسندیدہ مکان چند دنوں کے اندر اندر مل جاتا ہے لیکن کچھ لوگوں کی تلاش مہینوں تک جاری رہتی ہے- مناسب وقت صرف کریں اور اس عمل سے لطف اندوز ہوں- جب آپ کو صحیح مکان مل جائے تو پھر اگلا قدم اٹھانے کی تیاری کریں یعنی خریداری کی پیشکش کرنے کا –

 
 
pages 1 2 3
 
     
 
  Powered by LocalBizNetwork