South Asian Housing Assistance Resource Agency of America  
Join / Become a Member  
مکان
ہمار ے بار ے میں
ذرائع
ایک مکان خریدتے ہو ئے
ایک مکان بیچتے ہو ئے
ر ہن رکھا ہوا قرض
کریڈٹ اسکور
اما نتی تحویل داری / عنوان
خریداری کے روابط
کفالتی روابط
فرہنگ الفاظ
ہم سے رابطہ قائم کریں
ہمارے شرکاء
 
English Hindi Punjabi Gujarati Tamil Telugu Bangla Urdu
 
  pages 1 2 3 گھر کے مالک ہونے کی امریکی خواب کی تعبیر  
 

خریداری کی گفتو شنید :
آپ کے نئے مکان کی خریداری کی پیشکش ایک باضابطہ قانونی معاہدہ کے ذریعہ ہوتی ہےجس میں آپ کی خریداری سے متعلق کچھ مخصوص شرائط درج ہوتی ہیں- وہ شرائط عام طور سے مندرجہ ذیل ہوتی ہیں :

  • آپ کے پیشگی رقم یا ارنسٹ منی کی مقدار-
  • معاہدہ کو مکمل کرنے کے لئےخریدار کو کتنا سرمایہ درکارہوگا-
  • جائداد کے ساتھ خریدار کو سونپی جانے والی ذاتی اشیاء-
  • فروخت کے لئے ضروری اقدامات جیسے مکان کا معاینہ اور غیرضروری اشیاء کو دور کرنے کی ایک مقررہ مدت-
  • کھاتہ بند کرنےاور قبضہ لینے کی ترجیحی تاریخ-
  • مطلوبہ معاینہ اور رپورٹ اور ان کی فیس کون ادا کرےگا-
  • اسکرو کے اخراجات کون دےگا، اس کا واضح فیصلہ-
  • ملکیت کا انتخاب اور اسکرو کی کمپنیاں
  • پیشکش کا اختتام

آپ کا ایجنٹ بیچنے والے کے ریل اسٹیٹ ایجنٹ کو اپنی پیشکش بھیجےگا یاخودجا کے دےگا- بیچنے والا یا تو بعینہ ان پر دستخط کردےگا یا ان میں اپنی حسب دید تبدیلیاں کرےگا اور یا تو اس پوری پیشکش ہی کو نامنظور کردےگا-زیادہ تر حالات میں آپ ایک جوابی پیشکش وصول کریںگے جو اس قسم کی بات چیت کا ایک عام معمول ہے- جب تمام فریق خرید کی پیشکش پر مطمئن ہو جاتے ہیں اور معاہدہ پر دستخط کر دیتے ہیں تو اس پر عمل درآمد سب کے لئے لازمی ہو جاتا ہے- تاہم دونوں فریقوں کے پاس عام طور سے 14 سے 17 دنوں کا ہنگامی وقت ہوتا ہے جس کے دوران وہ بغیر کسی تاوان کے اس معاہدہ سے آزاد کئے جا سکتے ہیں – اس ہنگامی مدت کے دوران تمام معاینے اور رپورٹ مکمل کی جاتی ہے- اس دوران اگر کوئی فریق نتائج سے مطمئن نہیں ہوتا تو زیادہ تر حالات میں معاہدہ کو بغیر کسی تاوان کے منسوخ کردیا جاتا ہے-

بیچنے والے کے انکشافات آپ کا تحفظ کرتے ہیں

فروخت کی پیشکش پر دستخط ہونے کے بعد مکان کے خریدارکو بیچنے والے کی طرف سے بہت سے انکشافات موصول ہوں گے- یہ انکشافات خریدار کو دھوکہ دہی اور نادیدہ عیوب سے تحفظ عطا کرتے ہیں – ان انکشافات کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

  • ریل اسٹیٹ کے درمیان تعلقات کے بارے میں انکشاف : بیچنے والے اور اس کے ریل اسٹیٹ ایجنٹ کے درمیان تعلقات کی نوعیت-
  • طبعی آفات کے بارے میں انکشاف: جو اسکرو عمل کے دوران تیار کردہ رپورٹ پر مبنی ہو-
  • ریل اسٹیٹ کی منتقلی کا انکشاف: جس میں بیچنے والے کے لئے یہ لازم ہے کہ وہ جائداد کی تمام خصوصیات ، جہاں تک معلوم ہو اس کی خامیاں اور اس کے ساتھ وابستہ طبعی اور ماحولیاتی خطرات کا بھی ذکر کرے-
  • مالک مکان ایسوسی ایشن کی دستا ویزات : بیچنے والے پر یہ لازم ہے کہ وہ تازہ ترین قوانین و ضوابط کی ایک کاپی مہیا کرے اگر آپ کا خریدا جانے والا مکان کسی ایسے علاقہ میں واقع ہے جس کا انتظام ہوم اونر ایسوسی ایشن کرتی ہو-

اس بات کی بہت اہمیت ہے کہ آپ بیچنے والے کے ذریعہ کئے گئے انکشافات کے ان دور رس اثرات کا ادراک کر سکتے ہیں جو آپ کی نئے مکان سے حاصل ہونے والی خوشیوں پر پانی پھیر سکتے ہوں- اگر ان انکشافات کے بارے میں کچھ سوالات ہوں تو اپنے ریل اسٹیٹ ایجنٹ سے پوچھ لیں-

خریداری کے معاہدہ سے لے کر کھاتہ بند کرنے تک

جب آپ اور بیچنے والاخریداری کے معاہدہ پر دستخط کردیتے ہیں تو بہت سےلوگ انفرادی طورپر اور کمپنیاں اس نئے مکان سے قریب آنے میں آپ کی مدد کریں گی- اس عمل میں ایک ریاست سے دوسری ریاست میں فرق ہوتا ہے- کیلیفورنیا اور کچھ دیگر جگہوں میں اسکرو کمپنی کلیدی رول ادا کرتی ہے- اسکرو کمپنیاں خریدوفروخت کے معاملات میں غیر جانبدار ہوتی ہیں اور بائع وخریدار میں کسی کی بھی طرف داری نہیں کرتیں – آپ کے مکان کی خریداری میں ان کی بڑی اہمیت ہوتی ہے کیوں کہ تمام تر قانونی کارروائیاں انہیں کے ہاتھوں انجام پاتی ہیں- وہ اس بات کو بھی یقینی بناتی ہیں کہ معاہدہ کی تمام شرائط کو دونوں فریق پورا کررہے ہیں اور ہر شخص کو اس کا جائز حق مل رہا ہے- لیکن کچھ ریاستوں میں اس کام کو اٹارنی یا دیگر پارٹیاں انجام دیتی ہیں –

جب آپ کے مکان کی خریداری کا معاہدہ تیار ہو جائے تو آپ کو کیڑے مار کا معاینہ، مکان کا معاینہ اوراطلاعی دفاتر سے وقت لینا پڑےگا- ان معاینوں کے نتیجے عام طور پر بائع اور خریدار کے مابین ایک مزید گفتگو کی دعوت دیتے ہیں –جب آپ کی تمام ہنگامی ضروریات ختم ہوجاتی ہیں تو اس عمل کی بقیہ چیزوں کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہوتی –آپ کا ایجنٹ کھاتہ بند کرنے کی رفتار سے آپ کو باخبر رکھے گا اور ان تمام پارٹیوں سے برابر ربط رکھے گا جو دساویزات کی تیاری میں آپ کی مدد کرنے کی ذمہ دار ہوں گی-

آ پ کی خرید کو بند کرنے سے پیشتر،قرض دہندوں کے لئے یہ لازم ہے کہ وہ آپ کو کھاتہ بند کرنے کے اخراجات کا تخمینہ پیش کریں – ان اخراجات میں شامل ہیں قرض کی شروعات کرنے کی فیس ، مالک اورقرض دینے والے کے مالکانہ حقوق کی انشورنس، اٹارنی کی فیس، ریکارڈنگ فیس، ٹیکس اسٹیمپ فیس وغیرہ وغیرہ- یہ اس رقم کے تخمینے ہیں جسے آپ کو کھاتہ بند کرتے وقت ادا کرنے ہیں-

جب تمام شرائط پوری ہوجاتی ہیں اور سرمایہ تیار ہوتا ہے تو اسکرو کمپنی اور اسی طرح کی دیگر شناخت آپ کو دستخط کرنے کے لئےقانونی کاغذات دیں گے – آپ اپنے ریل اسٹیٹ ایجنٹ کو

دستخط کے وقٹ اپنے ساتھ رہنے کے لئے کہہ سکتے ہیں تاکہ آپ کے دل میں اگر کوئی سوال پیدا ہو تو وہ اس کا فوری جواب دے سکے- در حقیقت يہ آپ کے نئے مکان کی خریداری کا آخری عمل ہے – مبارک ہو ، اب آپ ایک مکان کے مالک ہو چکے ہیں –

سب سے زیادہ زورمالک مکان ہونے کی حیثیت سے طویل المیعاد کامیابی پر:

کسی مکان کا مالک ہونا ایک بڑا خوش گوار تجربہ ہے جس کی بدولت سماج میں آپ کا ایک نیا مقام بنتا ہے اور یہ عمل آپ کو اور آپ کے خاندان کو مالی کامیابی کی دہلیز پر پہنچا دیتا ہے- لیکن کبھی کبھی غیر متوقع مالی مشکلات جیسے بے کاری یا طبی اخراجات کی وجہ سے مالک مکان کےلئے رہن کی قسطوں کی ادائگی مشکل ہو جاتی ہے- یہاں تک کہ بہت ہی ذمہ دار مالک مکان تک کو بھی ہنگامی مدد کی ضرورت پڑ جاتی ہے- اگر آپ بھی اس قسم کی صورت حال سے دوچار ہوتے ہیں تو مدد کے امکانی ذرائع یہ ہیں:

آپ کا قرض دہندہ: جو کمپنی آپ کےرہن پرقرض دیتی ہے بسا اوقات آپ کی مدد اس طرح کرتی ہے کہ وہ عارضی طور پر آپ کی ادائگی کم کردیتی ہے یا دوسرے قابل عمل متبادل پیش کرتی ہے تاکہ آپ اپنے مکان میں برقرار رہ سکیں – سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ جیسے ہی آپ محسوس کریں کہ آپ کو مدد کی ضرورت ہے آپ فوری طور پر اپنے قرض دہندہ سے رابطہ قائم کریں تاکہ وہ آپ کو زیادہ سے زیادہ متبادل پیش کرسکے- آپ اپنے قرض دہندہ سے بات کرنے میں جتنی تاخیر کریں گے آپ کی پریشانی دور کرنا اتنا ہی زیادہ مشکل ہوگا-

مشورہ دینے والی ایجنسیاں :

مالک مکان کو مشورہ دینے والی ایجنسیاں ان لوگوں کو ذاتی اور خفیہ خدمات پیش کرتی ہیں جو اپنی رہن کی ادائگی میں مشکل محسوس کرتے ہیں- ان کے پیشہ ور مالی مشیر آپ کو قرض میں مدد کے پروگرام، نوکری کے تربیتی پروگرام اورکچھ دیگر متبادل ذرائع کی طرف رہنمائی کریں گے جو آپ کے مکان کو تالہ بندی سے بچائیں گے-

کچھ ریاستیں بھی پریشان حال مکان خریدنے والوں کی مدد کے پرگرام پیش کرتی ہیں- ان پروگراموں کے بارے میں مزید جان کاری کے لئے مکان کی ملکیت کے بارے میں مشورہ دینے والی کسی ایجنسی سے یا امریکہ کے محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ سے ( (www.hud.gov پررابطہ قائم کریں –

گھر کے مالک ہونے کی امریکی خواب کی تعبیر

رہنے کے لئے کسی جگہ کے انتخاب سے کہیں زیادہ بڑا کام کسی مکان کا مالک ہونا ہے- مکان کی ملکیت سے آپ کو سماج میں ایک مقام ملتا ہے جہاں آپ اور آپ کا خاندان پھل پھول سکتا ہے- اس کے علاوہ اس میں ایک جذباتی اور مالی سرمایہ کاری بھی ہوتی ہے جس کا ثمرہ آپ کو آئندہ کئی سالوں تک ملتا رہے گا-

ہمارا اعتقاد یہ ہے کہ کسی مکان کی ملکیت ایک امریکی خواب کا سنگ میل ہے- ایشیائی امریکی خاندان، خواہ وہ امریکہ میں کئی نسلوں سے رہتا آیا ہو یا نیا تارک وطن ہو وہ مکان کی ملکیت کے ذریعہ ایک مضبوط مالی اور دیر پا مستقبل تعمیر کرسکتا ہے-

Option One Mortgage (اوپشن ون مرٹگیج ) کے شکریہ کے ساتھ جن کے تعاون کی وجہ سے یہ مواد مختلف زبانوں مین ترجمہ ہو سکا –

 
 
pages 1 2 3
 
     
 
  Powered by LocalBizNetwork